قومی

NDA Meeting in Delhi: نریندر مودی این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈرمنتخب، راجناتھ سنگھ کی تجویز کی نتیش کمار، چندرا بابو نائیڈو سمیت تمام لیڈران نے کی حمایت

نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کی پرانی بلڈنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کواین ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں تیسری بار پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اب وہ تیسری باروزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بی جے پی کے سابق صدراور وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے نریندرمودی کوتیسری باروزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی، جس کے بعد اس تجویزکی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری، بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، اجیت پوار، کمارا سوامی، بہارکے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی، اپنا دل لیڈر انوپریا پٹیل وغیرہ نے حمایت کی، جس کے بعد انہیں پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

اس سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے خطاب میں کہا، ”ہم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہرلمحہ ملک کی خدمت میں گزارا۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان آج تاریخ رقم کررہا ہے اوراین ڈی اے مسلسل تیسری باراکثریت کی حکومت بنا رہی ہے۔”

این ڈی اے کی میٹنگ جے پی نڈا نے کہا کہ جس لمحے کا انتظارتھا وہ گھڑی اب آگئی ہے۔ مودی جی کا ہر لمحہ ملک کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ عوام نے این ڈی اے کواکثریت دی ہ۔ تیسری بار مسلسل این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ تاریخی جیت کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد۔

اس سے پہلے بی جے پی صدرجے پی نڈا نے اپنی تقریرکا آغازوزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران سینٹرل ہال مودی مودی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جے پی نڈا نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورنائب وزرائے اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی کا استقبال تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ ہوا۔ اس دوران ”سواگت ہے، بھائی سواگت ہے” کے نعرے کے ساتھ نریندرمودی کا استقبال کیا گیا۔ تمام اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہوکران کا استقبال کیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

43 minutes ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

1 hour ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

2 hours ago