قومی

NCP Symbol Controversy: اجیت پوار گروپ کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، پوچھا کیوں کررہے ہیں شرد پوار کی تصویر کا استعمال

سپریم کورٹ نے جمعرات (14 مارچ) کو این سی پی کے انتخابی نشان تنازعہ کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے اجیت پوار کی قیادت والی نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کےگروپ کو حکم دیا ہے کہ وہ شرد پوار کی تصویر اور نام کا استعمال نہ کریں۔ بنچ نے اجیت پوار سے کہا کہ وہ کسی بھی الجھن سے بچنے کے لیے دوسرا انتخابی نشان منتخب کرنے پر غور کریں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم حتمی نہیں ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت منگل کو ہوگی۔شرد پوار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اجیت پوار کی این سی پی گھڑی کی علامت اور شرد پوار کے چہرے کا استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ سنگھوی نے کہا، “آپ گھڑی اور شرد پوار کی تصویر کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ دھوکہ دہی ہے۔ آپ کے اپنے لیڈر کہتے ہیں کہ اسے دیہی علاقوں میں ان کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسی لیے اجیت پوار گروپ سے حلف نامہ مانگا گیا تھا

جسٹس سوریہ کانت اور کے وی  کی بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران اجیت پوار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل سے کہا کہ پارٹی کو ایک حلف نامہ دینا چاہئے کہ وہ اپنے ارکان کو شرد پوار کی تصویر استعمال کرنے سے روکے گی۔ بنچ نے اجیت پوار گروپ سے کہا کہ اب جب کہ آپ دو الگ الگ پارٹیاں  ہیں،اس لئے صرف اپنی شناخت کے ساتھ جائیں۔ بنچ نے زبانی طور پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن آتے ہیں تو آپ کو اس چہرے کی ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ الیکشن جیتتے ہیں تو آپ پارٹی چھوڑ دیتے ہیں۔

شرد پوار گروپ کو ایک ہفتہ کے اندر انتخابی نشان دینے کی ہدایت

اس سے پہلے 19 فروری کو سپریم کورٹ نے این سی پی کے بانی شرد پوار اور ان کے  گروپ کو ‘نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے نام سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ الیکشن کمیشن  نے 7 فروری کو راجیہ سبھا کے انتخابات لڑنے کے لیے ایک بار کے اقدام کے طور پر شرد پوار کے گروپ کو نیا نام الاٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ، سماعت کے دوران ایک اور عبوری راحت میں، بنچ نے شرد پوار گروپ کو پارٹی نشان کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی۔ اس کے تحت الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ شرد پوار گروپ کو ان کی درخواست کے ایک ہفتے کے اندر پارٹی کا نشان الاٹ کیا جائے۔ 6 فروری کو، الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کے گروپ کو اصلی این سی پی کے طور پر تسلیم کیاتھا اور اجیت پوار کے گروپ کو این سی پی کا نشان وال کلاک الاٹ کیاتھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

33 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

59 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago