مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو بڑی جیت ملی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اصل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت پوار کا گروپ ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے یہ شرد پوار کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این سی پی پارٹی تنازعہ پر 10 سے زیادہ سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کو این سی پی کا نام اورانتخابی نشان بھی دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا الیکشن کے پیش نظرشرد پوار کو اپنے نئی سیاسی پارٹی کا نام رکھنے کے لئے خصوصی چھوٹ دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ‘ٹسٹ آف لیجسلیٹیو میجارٹی’ نے متنازعہ تنظیمی الیکشن کے پیش نظراجیت پوار گروپ کو این سی پی انتخابی نشان حاصل کرنے میں مدد کی۔
6 ماہ سے چل رہی تھی معاملے کی سماعت
واضح رہے کہ 6 ماہ سے زیادہ وقت تک چلی 10 سے زیادہ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے تنازعہ پراپنا فیصلہ سنایا، جس میں الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کے لئے کمیشن کو تین درخواستیں دینے کا متبادل دیا ہے۔ این سی پی کا انتخابی نشان گھڑی اور نام پراب اجیت پوار کا قبضہ ہوگیا ہے۔
شندے حکومت میں شامل ہوگئے تھے اجیت پوار
واضح رہے کہ 2 جولائی 2023 کواین سی پی میں تقسیم ہوگئی تھی۔ اجیت پوار اپنے خیمے کے اراکین اسمبلی کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہوگئے اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ بن گئے۔ وہ مہارشٹرکی بی جے پی اورایکناتھ شندے کی حکومت میں شامل ہوگئے۔ این سی پی سے الگ ہونے کے بعد اجیت پوارنے این سی پی پردعویٰ کردیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی دہلیزتک پہنچا۔ دونوں خیموں میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی اپنی دلیلیں پیش کی تھیں۔ اب الیکشن کمیشن نے اصل این سی پی کا فیصلہ کردیا ہے۔
انڈیا الائنس کے لئے بڑا جھٹکا
قابل ذکرہے کہ اجیت پوارنے شرد پوارسے بغاوت کرتے ہوئے بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا تھا اوروہ شندے حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے انڈیا الائنس کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ اب شرد پوارکونیا نام اورانتخابی نشان سوچنا ہوگا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے شیو سینا پارٹی تنازعہ میں ادھوٹھاکرے گروپ کو بڑا جھٹکا دیا تھا اورشندے گروپ کو ہی اصلی شیوسینا تسلیم کیا تھا۔ ادھو گروپ کی پارٹی کا نام شیو سینا (یوبی ٹی) ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…