نئی دہلی : نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا (این بی ٹی) کے اردوایڈیٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال اپنی 26 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائرہوگئے۔ وہ فی الحال ڈیپوٹیشن پرقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی سبکدوشی کے ساتھ ہی وابستگی، لگن اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرمشتمل ایک اہم سفراختتام پذیرہوا۔ اس موقع پرمنعقدہ الوداعی تقریب میں ساتھیوں نے ادارے کے لیے ان کی قابل قدرخدمات اورغیرمتزلزل لگن کویاد کیا۔ الوداعیہ تقریب میں تمام میزبانوں نے ان کی خدمات کو سراہا۔
الوداعی تقریب کے موقع پرمنیجر(سیلزاینڈ مارکیٹنگ) محمد عمران الحق، آسام ایڈیشن ایڈیٹردیپ سائیکیا، نریندرکمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پروڈکشن) سمیت دیگرساتھیوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور ان کی خوشی، اچھی صحت اورمستقبل میں کامیابی کی دعا کی۔ اس موقع پرشمس اقبال کافی جذباتی ہوگئے۔
ساتھیوں کی حمایت پر اظہارِ تشکر
ڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا (این بی ٹی) میں اپنے یادگارسفراورمسلسل تعاون کے لیے ادارے اوراپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھیوں نے ان کے دوستانہ رویے، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں این بی ٹی خاندان کوایک قابل احترام اوراہم رکن قراردیا۔ این بی ٹی کے چیف ایڈیٹراورجوائنٹ ڈائریکٹرکماروکرم نے بھی ڈاکٹرمحمد شمس اقبال کی خدمات کویاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Farewell to Dr. Shams Equbal from the staff of NCPUL: قومی اردو کونسل کے اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر شمس اقبال کو الوداعیہ
انہوں نے ادارے کے ساتھ ان کی 26 سالہ وابستگی، محنت اورقابل قدرتعاون کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خوشگوار، صحت مند اور اطمینان بخش سبکدوشی کی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا نے ڈاکٹر محمد شمس اقبال اور ان کے اہل خانہ کے لیے زندگی کے نئے مرحلے میں خوشیوں، اچھی صحت اور کامیابی کی تمنا کی ہے۔ اس سے قبل قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے صدردفترمیں بھی الوداعیہ پیش کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پنجاب کی انتخابی سیاست میں عام…
عمر یاگی کو 2025 میں دو دیگر سائنس دانوں کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…
آزادی کے بعد 500 سے زائد شاہی ریاستوں کو ہندوستانی یونین میں شامل کرکے ملک…
وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس…