قومی

AAP First List for Punjab Elections: پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 40 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، بھگونت مان دھوری سے لڑیں گے الیکشن

نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ہفتہ کے روز اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی نے اس فہرست میں اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو دھوری اسمبلی حلقے سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

 

پارٹی کے قومی سکریٹری نے جاری کی فہرست

عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا کی جانب سے جاری اس اعلامیے پر 31 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کے ساتھ ان کے اسمبلی حلقوں اور حلقہ انتخاب کے نمبروں کا بھی ذکر کیا ہے۔

ماجھا، دوآبہ اور مالوہ کے امیدواروں کا اعلان

پارٹی نے ماجھا، دوآبہ اور مالوہ خطوں کے مختلف اسمبلی حلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ فہرست میں خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ان میں اندرجیت کور مان، سنتوش کٹاریا، ڈاکٹر امن دیپ کور اروڑہ اور بلجندر کور کے نام شامل ہیں۔

ان اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کو ملا ٹکٹ

جاری فہرست کے مطابق، بٹالہ اسمبلی حلقے سے امن شیر سنگھ (شیری کلسی)، اجنالہ سے کلدیپ سنگھ دھالیوال، جنوبی امرتسر سے ڈاکٹر اندر بیر سنگھ نجّر، ترن تارن سے ہرمیت سنگھ سندھو اور کھیم کرن سے سروَن سنگھ دھون کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اسی طرح نکودر سے اندرجیت کور مان، کرتارپور سے بلکار سنگھ، دسوہا سے کرمبیر سنگھ گھمن، ارمڑ سے جسویر سنگھ راجہ گل، ہوشیارپور سے برہم شنکر شرما جنپا، چبے وال سے ایشانک کمار، گڑھ شنکر سے جے کشن سنگھ روڑی اور بلاچور سے سنتوش کٹاریا کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

لدھیانہ اور آس پاس کے حلقوں کے امیدوار

روپ نگر سے دنیش چڈھا، ایس اے ایس نگر سے کلدیپ سنگھ، فتح گڑھ صاحب سے لکھبیر سنگھ رائے، املوہ سے گرندر سنگھ گیری وڑنگ، سمرالہ سے جگتار سنگھ دیال پورہ، لدھیانہ مشرقی سے دلجیت سنگھ گریوال بھولا، آتم نگر سے کلدیپ سنگھ سدھو اور سینٹرل لدھیانہ سے اشوک پراشر پپی کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

پارٹی نے لدھیانہ مغربی سے سنجیو اروڑہ، لدھیانہ شمالی سے چودھری مدن لال بگا، پائل سے منویندر سنگھ گیاس پورہ، نہال سنگھ والا سے منجیت سنگھ بلاس پور، باگھا پورانہ سے امرت پال سنگھ سکھانند اور موگا سے امن دیپ کور اروڑہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

مالوہ خطے کے دیگر امیدواروں کے نام بھی شامل

اس کے علاوہ دھرم کوٹ سے دیویندر جیت سنگھ لادی ڈھوس، جلال آباد سے جگدیپ کمبوج گولڈی، فاضلکا سے نریندر پال سنگھ ساونا، مکتسر سے جگدیپ سنگھ کاکا برار، کوٹک پورہ سے کلتار سنگھ سندھواں اور جیتو سے امولک سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بھگونت مان دھوری سے لڑیں گے الیکشن

وہیں تلونڈی سابو سے بلجندر کور، سردول گڑھ سے گرپریت سنگھ بناوالی، بھدور سے لبھ سنگھ اوگوکے، مہیلاں کلاں سے کلدیپ سنگھ پنڈوری، امر گڑھ سے جسونت سنگھ گجن ماجرہ، دھوری سے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور پٹیالہ سے اجیت پال سنگھ کوہلی کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

3 hours ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

4 hours ago