قومی

NSUI leaders Faizan and Zeeshan released from Tihar Jail: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے این ایس یو آئی لیڈر فیضان خان اور ذیشان خان تہاڑ جیل سے رہا

 نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کے احتجاج کے دوران نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یوآئی) کے جامعہ یونٹ کے صدرفیضان علی خان اورجامعہ کے سابق طالب علم ذیشان احمد خان کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ فیضان علی خان جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کے مطالبہ کرنے والے طلبا کے ساتھ بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے تھے، جبکہ ذیشان خان بھی طلبا کی حمایت کررہے تھے۔ احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں اگلے دن عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے تین دنوں کے لئے تہاڑجیل بھیج دیا گیا تھا۔

دہلی پولیس نے کیا گرفتار

دہلی پولیس نے 27 اکتوبرکوجامعہ کیمپس کے باہربی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ کردی تھی۔ اس کے اگلے دن 28 اکتوبر2026 کو فیضان علی خان اورذیشان خان کوجامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر-4 کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 29 اکتوبرکواسپیشل ایگزیکٹیومجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں تین دن کی عدالتی حراست میں تہاڑجیل بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد جامعہ کے طلبا کی ناراضگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

جامعہ انتظامیہ نے تسلیم کرلئے طلبا کے مطالبات

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا وطالبات اسٹوڈنٹس یونین کے لئے احتجاج کررہے تھے اورکچھ طلبا بھوک ہڑتال پربیٹھے تھے۔ جامعہ انتظامیہ سے مسلسل بات چیت کے بعد بھی کوئی راستہ نہیں نکل رہا تھا، جس کے بعد جامعہ انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے لائبریری بند کرنے، کلاسیزاورامتحانات آن لائن کرنے کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ ساتھ ہی ہاسٹل خالی کرانے کی بھی تیاری شروع ہوگئی تھی، تاکہ طلبا کے احتجاج کو کمزورکیا جاسکے، لیکن طلبا کے حوصلے نہیں ٹوٹے اوربڑی تعداد میں طلبا احتجاج کرنے لگے، جس کے بعد جامعہ انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم کرلئے۔

20 سال بعد جامعہ میں طلبہ یونین بحال

قابل ذکرہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سال 2006 سے طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں۔ احتجاج کے درمیان، یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ یونین کا آئین 15 مئی 2027 تک مکمل ہو جائے گا، اور انتخابات 16 جولائی 2027 سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن کے 6 ہفتوں کے اندرکرائے جائیں گے۔ انتظامیہ نے احتجاج سے متعلق تادیبی کارروائی اورکیمپس پرتمام پابندی ہٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

4 hours ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

4 hours ago