مہاراشٹر کے سابق وزیراور این سی پی رہنما نواب ملک کو قریب ڈیڑھ سال بعد راحت کی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل جمعہ (11 اگست) کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دے دی ہے۔ عدالت نے نواب ملک کی طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لیے ضمانت منظور کر لی ہے۔ نواب ملک فروری 2022 سے منی لانڈرنگ کیس میں قید تھے۔ ان کو 17 ماہ قید میں رہنے کے بعد دو ماہ کیلئے ضمانت مل گئی ہے۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے تھے ،سماعت کے دوران انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نواب ملک کو ضمانت دینے کی مخالفت نہیں کی۔ جس کی وجہ سے معاملہ نواب ملک کے حق میں چلا گیا۔
نواب ملک کے وکیل کی دلیل
نواب ملک کی نمائندگی کرنے والے کپل سبل نے عدالت میں کہا کہ ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ایسے میں سمجھ میں نہیں آتا کہ نواب ملک کو اندر رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ کپل سبل نے مزید کہا کہ نواب ملک کا گزشتہ 16 ماہ سے گردے کی صف بندی کا علاج چل رہا ہے۔اس لئے انہیں جیل میں اندر رکھنا ان کی جان کو خطرہ پہنچا سکتا ہے۔
سماعت کے دوران ای ڈی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ طبی بنیادوں پر نواب ملک کو ضمانت دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہیں دو ماہ کے لیے ضمانت دیں۔آپ کو بتادیں کہ نواب ملک عدالت کی اجازت سے گزشتہ سال سے کرلا کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نواب ملک کا ایک گردہ فیل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے نواب ملک کو سپریم کورٹ نے 2 ماہ کے لیے ضمانت دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…
گوتم اڈانی نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا، ”اڈانی گروپ بنیادی ڈھانچے کے کام…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…