قومی

Nitish Kumar on NDA: این ڈی اے میں کئی پارٹیاں ڈر سے ہیں شامل، الیکشن کے دوران بدل لیں گے اپنا رخ: نتیش کمار

پٹنہ:  بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شامل کئی پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کے ساتھ “ڈر” سے ہیں اور انتخابات کے دوران اپنا رخ بدل لیں گے۔ جنتا دل (یو) کے لیڈر نتیش کمار اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ کے کلیدی معماروں میں سے ایک ہیں۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کا صفایا ہو جائے گا، کمار نے کہا، “بالکل”۔

‘ملک کی بھلائی کے لیے ملایا ہے ہاتھ’

مودی کے ‘مغرور’ طنز کے بارے میں پوچھے جانے پر کمار نے کہا، “ہم سب نے ملک کی بھلائی کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ وہ (بی جے پی) نہیں جانتے کہ کئی پارٹیاں، جن کا میں نام نہیں بتاؤں گا، ڈر سے ان کے ساتھ ہیں۔ جب انتخابات کا اعلان ہو گا تو وہ اس طرف آئیں گی۔ ایک سال قبل بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرنے والے کمار نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے پہلے دو دنوں کے دوران پارلیمنٹ سے مودی کی غیر حاضری پر بھی بالواسطہ طنز کیا

جے ڈی (یو) نے کی تھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت

کمار نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’ایوان کا اجلاس جاری ہے اور لوگ گھومتے رہتے ہیں۔ یہ وہ وقت نہیں جب اٹل بہاری واجپائی اقتدار میں ہوا کرتے تھے اور میں ان کے وزیروں میں سے ایک تھا۔ ہم خیال رکھتے تھے کہ ہم ایوان میں رہیں اور کارروائی پر توجہ دیں۔ کمار کی پارٹی جے ڈی (یو) نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے منی پور کے مسئلہ اور ملک کو درپیش دیگر مسائل کو اجاگر کرکے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔

‘ہم نے ہی ہر گھر میں پائپ سے پہنچایا پانی’

  کمار نے موجودہ بی جے پی قیادت پر “دوسری ترجیحات” رکھنے کا الزام لگایا اور بہار کو خصوصی درجہ دینے سے انکار اور ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں کا کریڈٹ لینے کی مبینہ کوششوں کی شکایت کی۔ سی ایم نتیش کمار نے الزام لگایا، “ہم نے ہی ہر گھر میں پائپ سے پانی پہنچایا اور ہر گاؤں میں بجلی پہنچائی، لیکن وہ اسے اپنی کامیابیوں کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago