قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) ہندوستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس کے تحت اردوزبان کے فروغ کے لئے مختلف اسکیمیں چلائی جاتی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں یہ تمام اسکیمیں بند ہوگئی تھیں، لیکن موجودہ ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال کی کوششوں سے ان اسکیموں کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے اوراردوداں طبقے میں اسکیموں کی بحالی سے متعلق خوشی کا ماحول ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد شمس اقبال سے بھارت ایکسپریس اردوکے لئے ڈاکٹرنثاراحمد خان نے خصوصی بات چیت کی۔ آئیے آپ کو خصوصی گفتگوکا ویڈیو دکھاتے ہیں۔
این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اردو زبان کوفروغ دینے کے لئے غیراردوداں طبقے تک پہنچنے کے لئے کچھ خاکہ تیارکیا ہے، جسے نافذ کرنے کا فیصلہ اردوکے فروغ کے لئے کافی اہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اردو کونسل کا مقصد اردو زبان وادب کا فروغ ہے۔ ہم اس مقصد کو پورا کریں گے۔ انہوں نے مودی حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں حکومت اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا مکمل تعاون حاصل ہے اورہم کونسل کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…