وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جہاں ہم پارٹی کو اپنی ماں مانتے ہیں۔ اس لیے پارٹی کا یومِ تاسیس صرف ایک سیاسی تقریب نہیں بلکہ ہم تمام کارکنان کے لیے ایک جذباتی موقع ہوتا ہے۔ یہ دن ہمیں پارٹی کے تئیں اظہارِ تشکر کا موقع دیتا ہے کہ پارٹی نے ہمیں قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے ملک بھر کے بی جے پی کارکنان اور پارٹی کی حمایت کرنے والے تمام شہریوں کو یومِ تاسیس کی مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، وہاں بھی پارٹی میں نئی توانائی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ورکنگ اسٹائل میں نیا پن دیکھنے کو مل رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ نِتِن نوین نے پارٹی میں نئی تازگی بھر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی جس مقام پر ہے، اس کی چمک سب کو نظر آتی ہے، لیکن یہاں تک پہنچنے میں لاکھوں کارکنان کی محنت، قربانی اور جدوجہد شامل ہے۔
جمہوریت، آر ایس ایس اور بی جے پی
انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کی کئی کامیابیاں بی جے پی کے نام پر درج ہیں۔ طویل عرصے بعد کسی پارٹی کو اتنی واضح عوامی حمایت ملی ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے نیت، پالیسی اور عزم کی طویل جدوجہد شامل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے وسیع اور مضبوط نظریاتی سائے میں ہمیں صاف نیت کے ساتھ سیاست میں قدم رکھنے کی تحریک ملی۔
مشکل حالات میں بھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں
انہوں نے کہا کہ ابتدائی دہائیوں میں پارٹی نے تنظیم کو مضبوط بنانے پر توجہ دی اور بعد میں خود کو ایک مضبوط کیڈر پر مبنی جماعت بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کی ایک بڑی ٹیم تیار کی گئی جس نے خدمت کو اپنا نصب العین بنایا اور مشکل حالات میں بھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم مودی نے 1984 کے سیاسی دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انڈین نیشنل کانگریس نے ریکارڈ نشستیں جیتی تھیں، لیکن عوام دیکھ رہی تھی کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد کس طرح عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ ایسے حالات میں عوام کا بی جے پی پر اعتماد بڑھتا گیا اور پارٹی آہستہ آہستہ مضبوط ہوتی گئی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آنے کے بعد بھارتی سیاست میں دو واضح دھارائیں سامنے آئیں۔ ایک اقتدار پر مبنی سیاست اور دوسری خدمت پر مبنی سیاست۔ اقتدار کو ترجیح دینے والی سیاست کمزور ہوتی گئی جبکہ خدمت پر مبنی سیاست کو عوام کی بھرپور حمایت ملتی گئی۔ آج ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے بھارتی سیاست میں “قوم پہلے” کا اصول قائم کیا ہے، اور قومی اتحاد اور قومی مفاد ہماری شناخت بن چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…