بین الاقوامی

US-Israel-Iran Ceasefire News: ایران نے امریکہ کے سامنے جھکنے سے کیا انکار، پاکستان کی سیزفائر تجویز مسترد، جانئے پوری تفصیل

ایران نے پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی 15 نکاتی امن تجویزکومسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ثالثوں کے ذریعے بھیجی گئی تازہ ترین امن تجویزکو مسترد کردیا۔ ایران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنگ بندی کے کسی بھی مذاکرات اس کے قومی مفادات کومدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ دونوں کو پاکستان کی جانب سے تیارکردہ تجویزکا مسودہ موصول ہوا۔ اس نے جنگ کے خاتمے کے لیے 45 دنوں کی جنگ بندی اورآبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بغائی نے کہا کہ تہران پہلے ہی ثالثوں کے ذریعہ اپنے موقف اورشرائط سے آگاہ کر چکا ہے۔

دباو میں کوئی بات نہیں ہوگی: ایران

انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ اسمٰعیل بغائی نے کہا، “جنگ کی ڈیڈ لائن اوردھمکیاں مذاکرات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ تہران کی اپنے قومی مفادات کی بنیاد پرکچھ شرائط ہیں اوراسے کسی سمجھوتے کی علامت سے تعبیرنہیں کیا جانا چاہئے۔” وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا، “ایران کواپنے مطالبات کوواضح طورپربیان کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے، جنہیں وہ جائزسمجھتا ہے۔ ایسا کرنے کوسمجھوتے کی علامت کے طورپرنہیں بلکہ اعتماد کے اظہارکے طورپردیکھا جانا چاہیے۔” تہران نے کہا کہ اس نے امریکہ کے لئے اپنا سفارتی جواب تیارکرلیا ہے اورمناسب وقت پراس کا اعلان کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

یہ سب کچھ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن پہلے (5 اپریل 2026) کواپنے مخصوص اندازمیں اعلان کیا تھا کہ منگل (7 اپریل 2026) کوایران میں پاورپلانٹ اورپل کا دن ہوگا۔ یہ ایرانی پاورپلانٹس اورپلوں پرحملے کا واضح خطرہ ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور6 اپریل کومعاہدے تک پہنچنے کا اچھا موقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ، ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کرنے کا منصوبہ

سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…

1 minute ago