اجیت پوار کی این سی پی نے وقف ترمیمی بل سے متعلق اپنا موقف اب تک واضح نہیں کیا ہے۔
مہاراشٹرمیں اورنگ زیب تنازعہ میں ہوئے ناگپورتشدد سے متعلق ماحول گرمایا ہوا ہے۔ پولیس کی جانچ جاری ہے اورسیاسی بیان بازی بھی تیزہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت بی جے پی کے کئی لیڈران کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران پولیس پرحملہ کرنے والوں کوبخشا نہیں جائے گا۔ اس درمیان حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بھائیوں کو کوئی بھی آنکھ دکھائے گا تو اسے چھوڑیں گے نہیں۔ وہ چاہے کوئی بھی ہو۔
مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے اپنی پارٹی این سی پی کی طرف سے روزہ افطار کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مسلمانوں کو بھروسہ دلایا کہ جو بھی مسلم بھائیوں کو آنکھ دکھائے گا، دو گروپوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرکے لاء اینڈ آرڈر کو خراب کرے گا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو اسے کسی بھی حالت میں بخشا یا معاف نہیں کیا جائے گا۔
رمضان صرف ایک مذہب تک محدود نہیں
اجیت پوارنے یہ بھی کہا کہ رمضان صرف ایک مذہب تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہمیں اتحاد اور بھائی چارہ کو پیغام دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کے درد کو سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہندوستان تنوع میں اتحاد کی علامت ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ این سی پی اجیت پوارگروپ نے ممبئی کے اسلام جم خانہ میں مسلمانوں کے لئے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پرافطاری کا اہتمام کیا۔ اس موقع پراجیت پوار، پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، چھگن بھجبل، ثنا ملک، نواب ملک اوردیگرسینئر پارٹی لیڈران اورمسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
قابل ذکرہے کہ اجیت پوارکا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاراشٹرمیں ماحول کافی گرم ہے۔ ناگپور شہر میں ہوئے تشدد معاملے میں جمعہ کو 14 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں پکڑے گئے لوگوں کی کل تعداد 105 ہوگئی ہے۔ تشدد معاملے میں 10 بچے بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ تین نئی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…
انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران این ایس…
میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے…