قومی

Murder in Muzaffarnagar: گلوکارہ فرمانی ناز کے چچیرےبھائی کو نامعلوم لوگوں نے چاکو سے گود کر قتل کر دیا گیا

Murder in Muzaffarnagar: ہفتہ کی شام رتن پوری تھانہ علاقہ کے محمد پور مافی گاؤں میں YouTuber گلوکار فرمانی ناز کے چچیرےبھائی کو چاقو سے گود کرکے قتل کر دیا گیا۔ متوفی رات کا کھانا کھانے کے بعد گھر سے ٹہلنے  کے لیے گیا تھا۔ مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے کہا یہ قتل دوسری کمیونٹی  کےلوگوں  نےکیا  ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

رتن پوری تھانہ علاقہ کے مافی گاؤں کے رہنے والے 18 سالہ خورشید ولد ولی محمد مزدوری کرتا تھا۔ ہفتے کی شام کھانا کھانے کے بعد خورشید نماز پڑھنے گیا، وہاں سے وہ چہل قدمی کے لیے نکلا۔ جب وہ سلوا روڈ پر پہنچاتو پہلے سے گھات لگائے ہوئے تین سے چار بدمعاشوں نے خورشید پر چاقو سے حملہ کیا۔ زخمی خورشید نے موبائل فون پرگھروالوں کو اطلاع دی۔ گھر والوں نے خورشید کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے سرکاری اسپتال پہنچ کر ہنگامہ کیا۔ اس نے ایک طرف کے لوگوں پر خورشید کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خورشید یوٹیوبر گلوکار فرمانی ناز کے کزن تھے۔

کھٹولی اسپتال میں ہنگامہ

 یوٹیوبر گلوکار فرمانی ناز کے چحیرے بھائی کے قتل کے بعد گاؤں والوں نے کھٹولی کے سرکاری اسپتال میں ہنگامہ برپا کیا، لوگوں کو سمجھانے کے لیے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ لوگوں کا الزام ہے کہ  گاؤں  کے ہی دوسری کمیونٹی نے  قتل کیا ہے ۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ واقعہ کا جلد پتہ چل جائے گا، اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

11 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago