بھارت ایکسپریس۔
ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں 28 جون کو عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا جبکہ ہندوستان سمیت ایشیائی ممالک میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔ اب اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کی ذمہ داری علمائے کرام کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ ریاست میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ لایا گیا قانون ابھی بھی نافذ ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ قانونی معاملات میں نہ الجھیں اور شرپسند عناصرف کو کوئی رخنہ اندازی کی صورتحال بنانے کا موقع نہ دیں۔ کیونکہ کرناٹک پریوینشن آف سلاٹر اینڈ پروٹیکشن آف اینیمل ایکٹ کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔
مولانا مفتی افتخارقاسمی نے پیرکے روز پی ٹی آئی-بھاشا سے با ت کرتے ہوئے کہا، ’’مخصوص جانورکی ایک بڑے طبقے کے ذریعہ پوجا کی جاتی ہے اوراسے گئوماتا بھی کہا جاتا ہے۔ اس لئے ایسے جانورکی قربانی نہیں دی جاتی، جب پہلے سے ہی قانون ہے جو مخصوص جانورکی قربانی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم قانونی رکاوٹ پیدا نہ کریں اورعیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کا موقع نہ دیں۔‘‘
جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے مزید کہا حالانکہ کرناٹک میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن متعلقہ قانون اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ قانون پرعمل کرنے اورلاء اینڈ آرڈرکوبنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اتحاد اور بھائی چارہ کے ساتھ منائیں تہوار
مولانا مفتی افتخار قاسمی نے کہا، ہم قانونی رکاوٹ پیدا نہ کریں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مخصوص جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے قربانی پیش کریں، لیکن یہ تہوار مل جل کرآپسی اتحاد اور بھائی چارہ کا خیال کرتے ہوئے منائیں۔ تاکہ عوام میں یکجہتی کا پیغام جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…