رواں ماہ کی 22جنوری کو ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتشٹھا کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے لیے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس پروگرام میں 7 ہزار مہمان شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کو لے کر نہ صرف ہندو بلکہ مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی پرجوش ہیں۔ ممبئی کا ایک ایسا ہی مسلم خاندان سکے بنا رہا ہے جس کے ایک طرف رام مندر کی نقل ہے اور دوسری طرف مودی جی کا نام لکھا ہوا ہے۔ یہ خاندان، جس نے اب تک تین ہزار سکے بنائے ہیں، جلد ہی ان سکوں کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سپرد کردے گا۔
رام مندر کے لیے سکے بنانے کے سوال پر مسلم خاندان کے سربراہ شہباز راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ وہ رام جی سے ہی روزی روٹی حاصل کر رہے ہیں، تو ان کیلئے اتنا تو بنتا ہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شہباز راٹھور کی اہلیہ پریا پیدائشی طور پر ہندو ہیں۔ وہ اپنا فلم پروڈکشن ہاؤس چلاتی ہیں۔ پریا کہتی ہیں کہ ہم مسلمان بعد میں ہیں، ہندوستانی پہلے ہیں۔
راٹھور خاندان کا کہنا ہے کہ سکے دینے کا خیال آنے کے بعد انہوں نے پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے رابطہ کیا لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر انہوں نے اتر پردیش کی یوگی حکومت سے رابطہ کیا اور اب سکوں کے ساتھ لکھنؤ جا رہے ہیں۔ سونے کی طرح چمکتے یہ سکے خاص دھات سے بنائے گئے ہیں جن کی چمک اگلے دس سال تک برقرار رہے گی۔ 22 جنوری کو پران پرتشٹھا کے لیے آنے والے خصوصی رام بھکتوں کو تقریباً 3000 سکے دینے کا منصوبہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…