قومی

Murthal Murder Culprit “Goli” killed in Encounter: مرتھل قتل کا مجرم “گولی” انکاؤنٹر میں مارا گیا، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کی جوابی کارروائی

دو ماہ قبل مرتھل میں گلشن ڈھابہ کے باہر شراب کے تاجر سندر ملک کے بہیمانہ قتل کے ملزم گینگسٹر اجے سنگھروہا عرف گولی کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا ہے۔ وہ ایک بدنام زمانہ مجرم تھا ۔جس کا تعلق گینگسٹر ہمانشو عرف بھاؤ کے گینگ سے تھا۔ جو بیرون ملک سے آپریٹ کر رہا تھا۔ اس کارروائی کے بعد یہ بات چل رہی ہے کہ دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ایک بار پھر منظم جرائم کرنے والے مجرموں کے کال بن آرہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسپیشل سیل پر پابندیاں لگائی گئی تھیں جو کبھی جرائم پیشہ افراد کے ہوش آڑانے کے لیے جانا جاتا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز سے مجرموں کے خلاف کوئی ایسی سخت کارروائی نہیں کی گئی جس سے ان میں خوف کی  لہرپیدا ہوجائے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولس کے اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ باہری دہلی کے کھیڑا خورد گاؤں میں ایک بڑا مجرم آنے والا ہے۔ جس کے بعد ایک ٹیم نے علاقے میں مورچہ سنبھال لیا تھا۔ جمعرات کی رات تقریباً 11.30 بجے ملزم ہونڈا سٹی کار میں موقع پر پہنچا اور پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا۔ وارننگ کے باوجود اس نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کی شناخت روہتک کے مفرور مجرم اجے سنگھروہا عرف گولی کے طور پر کی گئی۔

واضح رہے کہ اس پر مارچ میں مرتھل میں گلشن ڈھابہ کے باہر ہونے والے بہیمانہ قتل کا الزام تھا۔ اس سال 10 مارچ کو اس نے شراب کے تاجر سندر ملک کو اس کی والدہ کے سامنے سرعام قتل کر کے سنسنی پیدا کر دی تھی۔ جب کہ اس سے چند روز قبل 6 مارچ کو دہلی کے تلک نگر علاقے میں  وصولی کے لیے ایک تاجر کے شوروم کے باہر گولیاں برسانے سے سنسنی پیدا ہوئی تھی۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اجے کے خلاف 2016 میں روہتک کے علاقے میں ڈکیتی کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اگلے سال 2017 میں جھجر میں قتل کی کوشش کا دوسرا مقدمہ درج کیا گیا۔ فی الحال یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ان کے خلاف 10 سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Subodh Jain

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago