سیاست

Bibhav Kumar Swati Maliwal: کہاں ہیں ویبھو کمار ؟ پولیس کی تین  ٹیمیں تلاش کر رہی ہیں، خواتین کمیشن نے ویبھو کمار کو پیشی کے لیے بھیجا ہے سمن

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالی وال پر حملہ کے معاملے نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ دہلی کی ہی اے اے پی حکومت اس لیے زیربحث ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں پارٹی کے ایسے ہی ایک سینئر لیڈر کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی پولیس نے  سواتی مالی وال کی شکایت کی بنیاد پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سابق پرائیویٹ سکریٹری اور اسسٹنٹ ویبھو کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ویبھو کمار اب کہاں ہیں؟

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی ٹیم جمعرات کی رات ویبھو کمار کو حراست میں لینے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔ اس دوران وہ گھر پر نہیں ملے  لیکن ان کی اہلیہ وہاں موجود تھیں۔ ان سے ویبھو کمار کے مقام کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ پولس ٹیم اور کرائم برانچ پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس ٹیموں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد ویبھو کمار کے مقام کا پتہ لگائیں۔

خواتین کمیشن نے ویبھو کمار کو پیشی کے لیے سمن بھیجا ہے

سواتی مالی وال کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں قومی کمیشن برائے خواتین بھی حرکت میں آگی ہے۔ کمیشن نے اس معاملے پر ویبھو کمار کو سمن بھیجا ہے۔ انہیں 17 مئی کو صبح 11 بجے کمیشن کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ لیکن  اب دیکھنا یہ ہے کہ دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالی وال پر حملہ کرنے والے ویبھو کمار پیش ہوں گے یا نہیں۔ خواتین کمیشن نے پہلے ہی کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کو ویبھو کمار کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

وبھو کمار کہاں ہے؟

پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ویبھو کمار کہاں ہے؟ پولیس ٹیم ان کی تلاش کر رہی ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی نے قبول کیا ہے کہ سواتی  مالی وال پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی ویبھو کمار کے بارے میں معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔  16 مئی کو جب اروند کیجریوال سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرنے لکھنؤ پہنچے تو ویبھو کمار ان کے ساتھ ہوائی اڈے پر نظر آئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

2 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago