نئی دہلی: پیرکے روزہائی کورٹ نے ممبئی میں 11 جولائی 2006 کے سلسلہ واربم دھماکہ کیس میں تمام 12 ملزمین کوبری کردیا تھا۔ مہاراشٹرحکومت نے اس فیصلے پراعتراض کیا اورسپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئےعدالت نے فیصلے پرروک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ جیل سے رہا ہونے والے افراد کو دوبارہ جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کودیگر معاملات میں نظیرنہیں سمجھا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تبصرے میں واضح کیا کہ جیل سے رہا ہونے والے افراد کو واپس جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اس کیس کوکسی بھی صورت میں مثال کے طورپرپیش نہیں کیا جائے گا، لہٰذا ہائی کورٹ کے فیصلے پرروک لگا دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آنے والے وقت میں اس کیس کو بنیاد بناکرلوگ اپیل کرسکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ صرف اور صرف یہیں تک محدود رہے گا۔
سپریم کورٹ میں کیا بولے سالسٹرجنرل؟
مہاراشٹر حکومت کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے سالسٹرجنرل تشارمہتا نے اپیل کی تھی کہ یہ معاملہ مکوکا کے دیگرمعاملوں کومتاثر کرسکتا ہے۔ اس لئے اس پرروک لگائی جائے۔ حالانکہ تشارمہتا نے بھی رہا ہوئے لوگوں کو واپس جیل بھیجنے کی بات پرسپریم کورٹ میں زورنہیں دیا۔ سالسٹرجنرل نے کہا، ”جہاں تک روک کا سوال ہے، میں (ملزم کی) آزادی پرنہیں ہوں۔ اس فیصلے کے کچھ نتائج ایسے ہیں، جو ہمارے سبھی مکوکا مقدموں کومتاثرکریں گے۔ فیصلے پرروک لگائی جاسکتی ہے اوررہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔“ سپریم کورٹ نے رضامندی ظاہرکرتے ہوئے سالسٹرجنرل کی اپیل کوقبول کیا اورفیصلے پرمحدود روک لگا دی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ملزمین کو نوٹس بھی جاری کیا۔ اس میں ان کا موقف رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ سبھی فریق کوآنے دیجئے۔ ہم ان کی بات سنیں گے اورفیصلہ کریں گے۔
12 ملزمین میں 9 کوکیا گیا تھا رہا
بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ممبئی سیریل دھماکہ معاملے کے 12 ملزمین میں سے 9 کورہا کردیا گیا ہے۔ 2 ملزمین پردیگرمعاملے چل رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملزم کمال انصاری کی سال 2021 میں ناگپورجیل میں رہتے ہوئے ہی کووڈ کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ پورا معاملہ 11 جولائی 2006 کا ہے۔ جب ممبئی میں سلسلہ وارطریقے سے ایک ساتھ کئی مقامات پردھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 180 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ جبکہ 800 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس پورے معاملے کی جانچ مہاراشٹراے ٹی ایس کی طرف سے کی گئی تھی، جس میں 12 لوگوں کے خلاف مکوکا کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ لمبی سماعت کے بعد اسپیشل کورٹ نے اکتوبر 2015 میں پانچ ملزمین کو سزائے موت اور7 ملزمین کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…
امریکی فوج ہائی انرجی لیزر ٹیکنالوجی کو حقیقی آپریشنز میں استعمال کر رہی ہے، ڈرونز…
10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سُروچی سنگھ اور کمل جیت نے 484.6…
یمنا ایکسپریس وے پر مسلسل پیش آ رہے حادثات نے بڑھائی تشویش، گریٹر نوئیڈا میں…
انہوں نے PM سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر سولر…
2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…