انٹرٹینمنٹ

Saiyaara Box Office Records: ‘سَیّارہ’ نے 6 دن میں کمائی کے8 ریکارڈ بریک کئے، باکس آفس پر مچائی دھوم

آہان پانڈے اور انیت پڈّا کی فلم ‘سَیّارہ’ نے باکس آفس پر زبردست دھوم مچا  ئی ہوئی ہے ۔ یہ رومانوی میوزیکل ڈرامہ فلم ناظرین پر ایسا جادو چلا رہی ہے کہ ہفتے کے دنوں میں بھی سینما گھروں میں بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ صبح سے رات تک تمام شوز ہاؤس فل جا
رہے ہیں۔ ساتھ ہی ‘سَیّارہ’ زبردست کمائی بھی کر رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس فلم نے کون سے 8 بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

‘سَیّارہ’ کے 8 بڑے ریکارڈ:

نئے اداکاروں کی سب سے بڑی اوپننگ
بھارتی سنیما کی تاریخ میں احان پانڈے اور انیت پڈّا کی ‘سَیّارہ’ نے کسی بھی نئے چہروں کی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بنایا ہے۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے دن بھارت میں 21.5 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی، جو 2018 کی ‘دھڑک’ (8.76 کروڑ روپے) سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ریلیز سے پہلے زبردست ایڈوانس بکنگ
سَیّارہ نے ریلیز سے پہلے 9.39 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ درج کی، جس میں 3.8 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق، قومی سطح پر 1.38 لاکھ ٹکٹ بکے جن میں پی وی آر آئنوکس میں 1.05 لاکھ اور سینیپولس میں 33,000 ٹکٹ شامل ہیں۔ یہ کسی بھی ڈیبیو فلم کے لیے 2000 کے بعد سے سب سے بڑی اوپننگ ڈے ٹکٹ سیل ہے۔

مکمل ڈائریکٹرل کامیابی
عاشقی 2 اور ایک ولن جیسی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر موہت سوری نے ‘سَیّارہ’ کے ذریعے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کی ہے۔ فلم کی 21 کروڑ روپے کی اوپننگ نے ‘ایک ولن’ (16.70 کروڑ)، ‘مرڈر 2’ (6.95 کروڑ)، اور ‘عاشقی 2’ (6.10 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صرف 3 دن میں 83.25 کروڑ روپے کی کمائی
سَیّارہ نے صرف تین دن میں 83.25 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سال 2025 کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن میں شامل ہیں:

اسکائی فورس (12.25 کروڑ)

ریڈ 2 (19.25 کروڑ)

ستارے زمین پر (10.7 کروڑ)

کیسرِی چیپٹر 2 (7.75 کروڑ)

ٹاپ 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل
صرف 6 دن میں، سَیّارہ 2025 کی ٹاپ 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں 6.2 کی شدت کا زلزلہ، شدت سے لرزی زمین، لوگوں میں خوف و ہراس

 

بڑی فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑا
سَیّارہ نے 6 دنوں میں ان فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا:

اسکائی فورس (134.93 کروڑ)

سکندر (129.95 کروڑ)

کیسرِی چیپٹر 2 (94.48 کروڑ)

جاٹ (90.34 کروڑ)

بھول چوک معاف (74.81 کروڑ)

دی ڈپلومیٹ (40.73 کروڑ)<
ہفتے کے درمیانی دنوں میں بھی شاندار کارکردگی
سَیّارہ نے پیر، منگل، اور بدھ کے دن بھی 20 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، جو اس کی مضبوط پزیرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہفتے کے دنوں میں تیسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم
یہ فلم ہفتے کے دنوں میں بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے، صرف ‘اینمل’ اور ‘پُشپا 2’ کے بعد۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے میڈنسن اور ہارپر آسٹریلیائی ٹیم سے باہر، اسمتھ فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…

36 minutes ago

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

59 minutes ago