قومی

Mumbai police new year crackdown: خبردار ممبئی! نئے سال کی پارٹی پر پولیس کی کڑی نظر، 800 کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط کر کے اسمگلروں کا نیٹ ورک تباہ

نئے سال کی دستک کے ساتھ جہاں پوری مایانگری جشن کی تیاریوں میں ڈوبی ہوئی ہے، وہیں ممبئی پولیس نے منشیات کے سوداگرں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ شہر کو ڈرگز کے شکنجے سے آزاد کرانے کے لیے ممبئی پولیس نے اس سال ایسی زبردست جنگ چھیڑی کہ ڈرگ سنڈیکیٹس کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ پولیس نے سال بھر کی محنت کا حساب پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر کے نشیلی ادویات کے پورے نیٹ ورک کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار میں پولیس کی بڑی کارروائی

ممبئی پولیس کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 814 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈرگز ضبط کی گئی ہیں۔ یہ کوئی معمولی رقم نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر میں منشیات کا سیاہ کاروبار کتنی گہرائی تک پھیلا ہوا تھا۔ پولیس نے پورے سال میں این ڈی پی ایس (NDPS) ایکٹ کے تحت کل 1,096 مقدمات درج کیے۔ صرف مقدمات درج کرنا ہی کافی نہیں تھا، پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جو نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے تھے۔ اس سال اب تک 1,386 ڈرگ اسمگلرز اور پیڈلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی اس مستعدی نے صاف پیغام دے دیا ہے کہ اب ممبئی کی سڑکوں پر ڈرگز بیچنا خود موت کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔

لوکل سے گلوبل تک پھیلا ہوا تھا نیٹ ورک

ممبئی پولیس کی تفتیش میں ایک چونکا دینے والا انکشاف یہ بھی ہوا کہ یہ نیٹ ورک صرف شہر کی گلیوں تک محدود نہیں تھا۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ میں بین الریاستی اور بین الاقوامی روابط بھی سامنے آئے ہیں۔ کچھ ڈرگز بیرونِ ملک سے سمندری یا ہوائی راستوں کے ذریعے ممبئی لائی جا رہی تھیں، جبکہ کچھ کو پڑوسی ریاستوں کی فیکٹریوں میں تیار کر کے شہر میں کھپانے کی سازش کی جا رہی تھی۔ تاہم پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل اور مقامی تھانوں کی چوکس نگرانی نے ان سنڈیکیٹس کی کمر توڑ دی ہے۔

نئے سال کی تقریبات پر پولیس کی کڑی نظر

دسمبر آتے ہی ممبئی میں پارٹیوں کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے، جس کے ساتھ ڈرگز کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق، پولیس نے اس سال نہ صرف بڑے اسمگلرز کو پکڑا ہے بلکہ سپلائی چین کو بھی بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے۔ اب پولیس سادہ لباس میں پب، بار اور اُن مقامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جہاں نئے سال کی پارٹیوں کا انعقاد ہونا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

17 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

24 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

27 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

46 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

59 minutes ago