قومی

Brand Guardianship Index 2024: مکیش امبانی بنے دنیا کے دوسرے سب سے طاقتور سی ای او، ایلن مسک اور سندر پچائی کو بھی چھوڑا پیچھے

ہندوستان کے امیرترین شخصیت مکیش امبانی برانڈ گارڈین شپ انڈیکس میں ملک میں پہلے نمبر پرہیں۔ اس معاملے میں وہ دنیا میں دوسرے نمبر پرہے۔ اس معاملے میں چین میں مقیم ٹین سیٹ کے ہوتوانگ ما پہلے نمبر پررہے۔ امبانی کو برانڈ فائنانس کے ذریعہ مرتب کردہ برانڈ گارجین شپ انڈیکس 2024 میں یہ درجہ ملا ہے۔ 2023 کی رینکنگ میں بھی وہ دنیا میں دوسرے نمبرپرتھے۔ امبانی کے بعد مائیکروسافٹ کے سی ای اوستیہ نڈیلا، گوگل کے سی ای او سندرپچائی، ایپل کے سی ای او ٹم کک اورٹیسلا کے سی ای اوایلن مسک بھی آگے ہیں۔

جبکہ وہ ٹاٹا گروپ کے این چندرشیکرن مہندرا گروپ کے انیش شاہ جیسے دوسرے ہندوستانیوں سے آگے تھے۔ یہ انڈیکس برانڈ فنانس نے بنایا ہے۔ اس میں اچھے اورپائیدار طریقے سے کاروبار کے لئے کام کرنے والوں کوعالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ بھی ذہن میں رکھا جاتا ہے کہ کون سی ای او سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔ مکیش امبانی اب ‘متنوع’ گروپس کے زمرے میں اعلیٰ درجہ کے سی ای اوہیں۔

مکیش امبانی کو کیا اسکور ملا؟

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق، مکیش امبانی کو برانڈ فائنانس کے سروے میں 80.3 کا بی جی آئی اسکوردیا گیا، جو چین میں قائم ٹین سیٹ  کے ہوتوانگ ما کے 81.6 سے تھوڑا کم ہے۔ برانڈ گارڈین شپ انڈیکس دنیا کے سی ای اوزکا اس بنیاد پرجائزہ لیتا ہے کہ وہ کس طرح تمام اسٹیک ہولڈرزملازمین، سرمایہ کاروں اوروسیع ترمعاشرے کی ضروریات کو متوازن کرکے ایک پائیدارطریقے سے کاروباری طریقہ کار کی راہ ہمورا کرتے ہیں ۔ برانڈ فنانس کے مطابق، برانڈ کے سرپرست کا کرداربرانڈ اورکاروباری قدر کو بڑھانا ہے۔ یہ سی ای اوز کی عالمی پہچان ہے جو ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے شراکتیں بناتے ہیں۔ برانڈ فنانس اقدامات کے متوازن اسکور کارڈ کی پیروی کرتا ہے۔

برانڈ فنانس کے مطابق، برانڈ کے سرپرست کا کردار برانڈ اور کاروباری قدر کو بڑھانا ہے۔ یہ سی ای اوز کی عالمی پہچان ہے جو ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے شراکتیں بناتے ہیں۔ برانڈ فنانس اقدامات کے متوازن اسکور کارڈ کی پیروی کرتا ہے۔ حال ہی میں برانڈ فائنانس کے ذریعہ شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ ’گلوبل 500 – 2024‘ میں، جیو– ایک نسبتاً نیا برانڈ – ایل آئی سی اور ایس بی آئی جیسے کئی دہائیوں پرانے ہندوستانی برانڈز سے آگے، ہندوستان کا سب سے مضبوط برانڈ تسلیم کیا گیا۔ جیو نے بھی برانڈ فائنانس کی 2023 کی درجہ بندی میں ہندوستان کے مضبوط برانڈز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago