قومی

Mukesh Ambani expresses grief over Pahalgam attack: مکیش امبانی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں لوگوں کی موت پر کیا اظہارِ افسوس اور تعزیت، زخمیوں کے لیے کی ریلائنس فاؤنڈیشن کے اسپتال میں مفت علاج کی پیشکش

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے جمعرات کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 معصوم جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور قوم کے غم میں شامل ہوئے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ ہندوستانیوں کی موت کے غم میں ریلائنس خاندان کے ہر فرد کے ساتھ میں بھی شامل ہوں۔ ہم متاثرین کے خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔‘‘

مکیش امبانی نے کی ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں حملے میں زخمی ہونے والوں کے مفت علاج کی پیش کش

مکیش امبانی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم انھیں ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں مفت علاج فراہم کریں گے۔ معروف صنعت کار مکیش امبانی نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ممبئی میں ہمارا ریلائنس فاؤنڈیشن سر ایچ این اسپتال تمام زخمیوں کا مفت علاج کرے گا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی انسانیت دشمن عمل ہے اور کسی کو بھی اس کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں ہم پوری طرح سے اپنے وزیر اعظم، حکومت ہند اور پورے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے میں 26 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دہشت گردوں کو مٹی میں ملا دیں گے: وزیر اعظم مودی

اس سے پہلے آج بہار میں ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ پہلگام میں حملہ کرنے والے ’’دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کی شناخت کی جائے گی، ان کا سراغ لگایا جائے اور ان کو سزا دی جائے گی۔‘‘ پہلگام حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیر اعظم نے حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو سزا دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کی روح کو کبھی مجروح نہیں کر سکتی۔

دہشت گردوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پوری قوم اس عزم پر قائم ہے۔ انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر شخص ہمارے ساتھ ہے۔ میں مختلف ممالک کے لوگوں اور ان کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو ایسی سزا دی جائے جو انھوں نے کبھی سوچی بھی نہیں ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

30 minutes ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 hours ago