قومی

All-party meeting: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی قیادت میں ہوئی آل پارٹی میٹنگ، راہل گاندھی اور اسد الدین اویسی سمیت اہم اپوزیشن لیڈران کی شرکت

جموں و کشمیر کے پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے سیکیورٹی اور سفارتی سطح پر سخت اقدامات شروع کردیے ہیں۔ اس حملے میں 28 سیاحوں کی وحشیانہ ہلاکت کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کی شام دہلی میں ایک آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی اور حملے میں مارے جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آل پارٹی میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی پر دی گئی بریفنگ

اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر مرکزی حکومت کی جانب سے موجود تھے۔ اپوزیشن کی طرف سے راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، سنجے سنگھ، رام گوپال یادو، سدیپ بندوپادھیائے اور اسد الدین اویسی جیسے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجود لیڈران کو حکومت کی موجودہ حکمت عملی اور آئندہ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

کئی ممالک کے سفیروں کو کیا گیا طلب

اس درمیان وزارت خارجہ نے بھی بڑا سفارتی اقدام کرتے ہوئے جرمنی، جاپان، پولینڈ، برطانیہ، روس اور چین سمیت کئی ممالک کے سفیروں کو طلب کرلیا۔ سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے ان سفارت کاروں کو حملے کے پس منظر، پاکستان کے کردار اور بھارت کے سیکیورٹی خدشات پر تقریباً 30 منٹ تک تفصیلی بریفنگ دی۔

آرمی چیف کریں گے جائے وقوعہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی حملہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے جمعہ کو بیسرن پہنچیں گے۔ وہ فوجی حکام اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔ دریں اثنا سیکورٹی ایجنسیوں نے پہلگام اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ این آئی اے، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیاں اس حملے کے ذمہ دار دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات نے سرحد پار سے دراندازی کی نشاندہی کی ہے اور مقامی سپورٹ نیٹ ورکس کی تصدیق کی ہے۔ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے اسلحہ اور اشیاء کی تفتیش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

30 minutes ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 hours ago