Lok Sabha Election 2024: تمل ناڈو کے ایروڈ سے موجودہ لوک سبھا ایم پی MDMK کے اے گنیش مورتی کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ معلومات کے مطابق، ان کا انتقال آج صبح 5:05 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد انہیں 24 مارچ کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا۔
اتوار کی صبح ہسپتال میں کرایا گیا تھا داخل
پولیس نے بتایا کہ ایم پی گنیش مورتی کے اہل خانہ انہیں اتوار کی صبح تقریباً 9.30 بجے اسپتال لائے۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے مد نظر انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Liquor Policy: اروند کیجریوال کے ریمانڈ پر فیصلہ آج؟ وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں اس پر ہائیکورٹ میں ہوگی سماعت
اہل خانہ کا دعویٰ- رکن پارلیمنٹ نے کھایا تھا زہر
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نے کیڑے مار دوا سلفاس زہر کھایا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم پی اے گنیش مورتی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ تاہم جب ڈاکٹروں سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بارے میں کوئی بیان دینے سے انکار کردیا۔قابل ذکر ہے کہ، ایم پی کو بعد میں کوئمبٹور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…