قومی

Nagpur Violence: ناگپور تشدد کے معاملے میں 50 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا، پانچ ایف آئی آرز بھی درج

پولیس کمشنر رویندر سنگل نے بتایا ہے کہ پیر کی رات ناگپور میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں 50 سے زیادہ مشتبہ افراد کو ’’حراست میں لے لیا‘‘ گیا ہے اور پانچ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ سنگل نے اے این آئی کو بتایا کہ پولیس ابھی بھی ان لوگوں کی شناخت کر رہی ہے جنھوں نے مبینہ طور پر عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ پیر کو ہونے والی جھڑپوں میں تینتیس پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں حالات اب پرامن ہیں۔ فرقہ وارانہ

جھڑپیں پیر کی رات اس وقت شروع ہوئیں جب ہندوتوا گروہوں نے چھترپتی سمبھاجی نگر کے قریب خلد آباد میں واقع اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر میں احتجاج کیا۔ اس تشدد میں کئی بائک اور کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ تشدد کے بعد ناگپور کے 11 تھانوں کی حدود میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ منگل کو سنگل نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ پولیس نے تشدد کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کی۔ انھوں نے کہا ’’پولیس شروع سے وہاں موجود تھی، کسی کو بھی جسمانی طور پر چوٹ نہیں آئی ہے… حقیقت یہ ہے کہ ہم سامنے تھے اسی وجہ سے تقریباً 33 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

تشدد ’’پہلے سے منصوبہ بند‘‘ تھا: وزیر اعلیٰ فڑنویس

دریں اثنا دی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منگل کو اسمبلی میں کہا کہ پیر کی شام کو ہونے والے تشدد منصوبہ بند تھا۔ فڑنویس نے کہا ’’ہمیں پتھروں سے بھری ایک ٹرالی ملی اور ہتھیار بھی ملے، جنھیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ تشدد میں منتخب مکانات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندی فلم ’’چھاوا‘‘ نے ’’اورنگ زیب کے خلاف لوگوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ پھر بھی، ہم سب کو مہاراشٹر کو پرامن رکھنا چاہیے۔‘‘ فڑنویس نے مہاراشٹر کے قانون سازوں کو بتایا کہ تشدد میں پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہے۔ فڑنویس نے مزید کہا کہ مظاہرین کے خلاف مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں سے متعلق قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

26 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago