قومی

Corporate houses in India hiring persons with disabilities: ہندوستان کے کارپوریٹ گھرانے اب معذور افراد کو ملازمت دینے میں کر رہے ہیں پیش رفت، مزید بہتری کی امید

اسٹیک ہولڈرز نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں معذور افراد (PwDs) کی بھرتی کو بڑھا رہی ہیں۔ وہ اسے بڑھتے ہوئے تنوع، مساوات اور شمولیت (DEI) کے وعدوں کے درمیان ایک ’’سماجی ضرورت‘‘ اور ’’اسٹریٹجک کاروباری فائدہ‘‘ دونوں کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کے مطابق ہندوستانی کارپوریٹ گھرانوں میں معذور افراد کو ملازمت دینے میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں معذور افراد کے لیے ملازمت کی پوسٹنگ مین 30-40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیل اور کان کنی کے شعبوں سے لے کر انشورنس سیکٹر تک کی ہندوستانی کمپنیاں اپنی جاب رولز میں معذور افراد کے لیے کام کی جگہ تک رسائی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ فیوچر جنرلی انڈیا انشورنس کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او انوپ راؤ نے کہا کہ انھوں نے اپنی افرادی قوت میں ایک فصد معذور افراد کی شمولیت کا سنگ حاصل کر لیا ہے۔ انھوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ہماری افرادی قوت میں کم از کم ایک فیصد معذور افراد کو یقینی بنانے کے عزم کی بنیاد ہمارے اس یقین میں ہے کہ یہ شمولیت صرف ایک باکس کو ٹک کرنے یا نافذ کرنے کی پالیسی نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک معنی خیز تبدیلی پیدا کرنے کی ذمہ داری ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ہماری افرادی قوت میں معذور افراد کی تعداد ہماری 16 علاقائی شاخوں میں 16 سے بڑھ کر 41 ہو گئی تھی۔ ان میں سے تقریباً 22 فیصد خواتین ہیں۔ راؤ نے مزید بتایا کہ ’’FY’23 میں یہ بتایا گیا تھا کہ Nifty 50 کمپنیوں میں سے صرف سات کمپنیوں میں ہی ایک فیصد سے زیادہ معذور افراد ملازم تھے۔ ان میں سے بھی چار پبلک سیکٹر سے متعلق کمپنیاں ہیں۔ یہ واضح حقیقت کارپوریٹ قیادت کے لیے اس پر دھیان دینے کی فوری ضرورت کی نشان دہی کرتی ہے۔‘‘

وہیں ویدانتا کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر مدھو سریواستو نے کہا کہ ہم نے معذور افراد کے لیے کام کی جگہ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جیسے کہ آسانی سے نقل و حرکت کے لیے ریمپ اور وقف شدہ واک ویز، بصارت سے محروم ملازمین کی مدد کے لیے بریل سے چلنے والی لفٹیں اور بہتر ڈیجیٹل رسائی کے لیے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹ ویئر وغیرہ۔ انھوں نے کہا کہ ’’معذور افراد کی خدمات حاصل کرنا، صرف ایک سماجی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ایک اسٹریٹجک کاروباری فائدہ بھی ہے۔‘‘

دریں اثنا ٹاٹا اسٹیل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی اپنے تمام کاموں میں 100+ PwD ملازمین کو ملازمت دیتی ہے۔ پی ٹی آئی ککی خبر کے مطابق ایک ای میل کے جواب میں ترجمان نے کہا ’’گذشتہ 2-3 سالوں میں ٹاٹا اسٹیل میں PwD ملازمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اپنے بھرتی کے طریقوں میں اہم پیش رفت کی ہے اور مزید جامع ماحول پیدا کرنے کی لگاتار کوشش کی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ افرادی قوت میں معذور افراد کو شامل کرنا متنوع نقطہ نظر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دے کر کاروبار کو مضبوط کرتا ہے۔

وہیں انسانی وسائل کی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم فرسٹ میریڈیئن گلوبل سروسز کے سی ای او منمیت سنگھ نے کہا کہ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس پر مرکوز بھرتی اور PWD ملازم رکھنے پر ملنے والے ٹیکس فوائد جیسے سرکاری مراعات کے ساتھ کمپنیوں کی افرادی قوت میں ایسے ملازمین کا حصہ 2030 تک دوگنا ہونے کی توقع ہے۔ سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بڑے کارپوریشنز اور اسٹارٹ اپ یکساں طور پر اس طرف توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ’’ہندوستان میں 7 کروڑ سے زیادہ معذور افراد (PWDs) ہیں اور ان کی ملازمت کی شرح صرف 0.4 فیصد پر برقرار ہے۔ تاہم اب ہندوستان میں PWDs کی بھرتی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، پچھلے تین سالوں کے دوران ایسے افراد کی پوسٹنگ میں 30-40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ گھرانوں کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے وعدوں کے ساتھ مضبوط ریگولیٹری مینڈیٹ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اٹلانٹا میں مقیم گلوبل ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیلنٹ سولیوشنز فراہم کرنے والے NLB سروسز کے سی ای او سچن آلوگ نے ​​کہا کہ معذور افراد کو ملازم رکھنا انڈین انکارپوریشن میں آہستہ آہستہ رفتار پکڑ رہا ہے۔

تاہم اس پیش رفت کے حوالے سے ایک پہلو یہ بھی کہ ہے معذور افراد کو نچلی یا درمیانی سطح کی ملازمتیں ہی دی جا رہی ہیں۔ معروف HR سروس فراہم کنندہ کمپنی Randstad India  نے انکشاف کیا کہ معذور افراد کو  زیادہ تر جونیئر اور درمیانی سطحوں پر ہی ملازمت دی جاتی ہے۔ ان کی نمائندگی سینئر اور انتظامی عہدوں اور کاموں میں کم نسبتاً کم نظر آتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago