متحدہ عرب امارات نے ایک تازہ ترین اقدام میں 500 ہندوستانی قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔ اس تازہ پیش رفت کے ساتھ ہی نریندر مودی حکومت کی فعال کوششوں کی وجہ سے بیرون ملک قید 10,000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو مختلف ممالک نے معاف یا رہا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ’’ڈپلومیسی ان ایکشن‘‘ ہے کیوں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی فعال اور مستقل سفارتی کوششیں ہیں جنھوں نے پچھلی دہائی کے دوران مختلف ممالک میں ہزاروں ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور معافی کو آسان بنایا ہے۔ تازہ ترین مثال متحدہ عرب امارات کی طرف سے 500 ہندوستانی قیدیوں کی معافی ہے جو ہندوستان اور خلیجی ملک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی عکاسی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد سے وزیر اعظم مودی کی قیادت نے بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے اور سفارتی بات چیت اور اعلیٰ سطحی مداخلتوں کے ذریعے بیرون ملک قید تقریباً 10,000 ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا ہے۔ ان میں سے بہت ساری کامیابیاں وزیر اعظم مودی کی طرف سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ اشتراک کردہ ذاتی تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔ یہ کامیاب مداخلتیں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی سفارتی قد اور بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے مودی حکومت کی غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہیں۔
کن ممالک نے کتنے ہندوستانی شہریوں کو کیا ہے رہا؟
نیوز 18 کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اس درمیان 2783 ہندوستانی قیدیوں کو معاف کیا ہے۔ رمضان 2025 سے پہلے 500 سے زائد بھارتی قیدیوں کو معاف کر دیا گیا۔ اس سے قبل 2024 میں عید الفطر اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے پہلے 944 ہندوستانی قیدیوں کو، 2023 میں 700 سے زائد ہندوستانی قیدیوں کو اور 2022 میں کل 639 ہندوستانی قیدیوں کو عرب حکام نے معاف کر دیا تھا۔
وہیں سعودی حکومت نے بھی سینکڑوں کو ہندوستانی قیدیوں کو رہا یا معاف کیا ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورہ ہندوستان کے دوران 850 ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، جو کہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔ وہیں 2023 میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کو قطر میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم ہندوستانی حکومت کی سفارتی مداخلت کے سبب قطر حکومت نے ان کی سزاؤں میں تبدیلی کی، جس کے بعد ان میں سے بیشتر کو رہائی بھی ملی۔
اس کے علاوہ 2024 میں ایران نے کل 77 ہندوستانی شہریوں اور 2023 میں 43 ہندوستانیوں کو رہا کیا تھا۔ وہیں بحرین کی حکومت نے 2019 میں وزیر اعظم مودی کے دورے کے وقت وہاں قید 250 ہندوستانیوں کو رہا کیا تھا۔ 2017 میں کویت کے امیر نے سفارتی بات چیت کے بعد 22 ہندوستانیوں کو رہا کیا اور 97 دیگر کی سزا میں کمی کی۔
وہیں سری لنکا کے زیر حراست ہندوستانی ماہی گیروں کو دونوں حکومتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد بار بار رہا کیا گیا ہے۔ 2014 سے اب تک کل 3697 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 2014 کے بعدسے اب تک 2,639 ماہی گیروں اور 71 سویلین قیدیوں کو پاکستان کی جیلوں سے بھی رہا کرایا جا چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملک میں خام ریشم کی پیداوار جنوری 2025 تک 34,042 میٹرک ٹن (MT) تک پہنچ…
وہیں آبی گزرگاہوں کا استعمال کرتے ہوئے کارگو کی نقل و حرکت بھی 2019-20 میں…
اپنے تازہ اعداد و شمار کے مطابق موڈیز ریٹنگس (Moody's Ratings)نے منگل کو کہا کہ…
وزارت داخلہ کے مطابق نکسل سے متاثرہ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی…
چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر معمولی صلاحیتوں…
لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر زبردست بحث جاری ہے۔ اپوزیشن نے اسے اقلیت…