قومی

MP-MLA Court issued warrant against Jaya Prada: جیا پردا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے جاری کیا وارنٹ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

نئی دہلی: مرادآباد کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی عدالت میں غیرحاضری کے سبب کی گئی ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے جیا پردا کو سمن بھیج کرحاضرہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں۔ یہ معاملہ ایک پروگرام کے دوران جیا پردا کے خلاف کئے گئے مبینہ نازیبا تبصرہ سے متعلق ہے۔

اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی دیگرسماجوادی پارٹی کے لیڈران پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جیا پردا نے ان لیڈران پرعوامی طورپرنازیبا تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے سبھی ملزمین کواس معاملے میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بارپھر سرخیوں میں ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

سال 2019 لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد مرادآباد میں ایک تقریب میں سماجوادی پارٹی کے لیڈران پرجیا پردا کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام لگا تھا۔ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان، ایس ٹی حسن سمیت 6 لیڈران کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت میں اس معاملے کی سماعت چل رہی ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران موجود نہ ہونے پر جیا پردا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔ اس معاملے میں اعظم خان بھی ملزم ہیں۔ یہ معاملہ پہلے بھی سرخیوں میں آچکا ہے، جب 30 ستمبر، 2024 کو ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 9 جنوری 2025 کوہوگی۔

جیا پردا اورسماجوادی پارٹی کے رشتے

جیا پردا نے 1994 میں تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے اپنے سیاسی کیریئرکا آغازکیا تھا۔ حالانکہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوسے اختلاف کے سبب ٹی ڈی پی سے رشتہ توڑکرانہوں نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی اوررام پور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ جیا پردا نے 2004 اور2009 کے لوک سبھا الیکشن میں رامپورسے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پرجیت حاصل کی۔ حالانکہ 2009 کے الیکشن کے دوران ان کے اورسماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کے درمیان رشتے خراب ہوگئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اعظم خان نہیں چاہتے تھے کہ جیا پردا کوایک بارپھررامپورسے سماجوادی پارٹی کا ٹکٹ ملے، لیکن امرسنگھ کی مدد سے انہیں ٹکٹ ملا اورانہوں نے الیکشن میں جیت بھی حاصل کی۔ حالانکہ اس باران کی جیت کا فرق پہلے کے مقابلے کافی کم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد جیا پردا کی سماجوادی پارٹی سے دوری بڑھی اورانہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب پارٹی سے نکال دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Domestic air passenger traffic: نومبر میں گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد 11.90 فیصد بڑھ کر 1.42 کروڑ ہوئی

نومبر میں گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 1.42 کروڑ سے زیادہ رہی، جب کہ ایک…

30 minutes ago

Micro, Small and Medium Enterprises: ایم ایس ایم ای سیکٹر کی برآمدات میں حالیہ برسوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا

مائیکرو انٹرپرائزز: جہاں پلانٹ اور مشینری یا آلات میں سرمایہ کاری 1 کروڑ روپے سے…

47 minutes ago

Stock Market: اسٹاک مارکیٹ مسلسل 9ویں سال مثبت منافع کے ساتھ 2024 کو الوداع کرنے جا رہی ہے

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی معیشت کی لچک اور مالیاتی منڈیوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ…

1 hour ago

Dense Fog in Delhi-NCR : گھنی دھند کی زد میں دہلی  ، 20 سے زائد ٹرینیں لیٹ، آئی جی آئی نے جاری کی ایڈوائزری

بدھ 25 دسمبر 2024 کی صبح سے دہلی-این سی آر میں گھنی دھند چھائی ہوئی…

3 hours ago