قومی

Weather Updater: ملک بھر میں مانسون ایک بار پھر متحرک، دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں بادل برسیں گے، اورنج الرٹ جاری

Weather Updater: ملک بھر میں مانسون ایک بار پھر متحرک ہونے کے بعد  سےبارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی آج 20 اگست کو قومی دارالحکومت میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب پیشگوئی کے مطابق 21 اور 22 اگست کو تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد 23 اگست کو موسم صاف ہو سکتا ہے۔ دہلی میں اتوار 20 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

راجستھان میں ہلکی بارش موسم خوشگوار

راجستھان میں اگست سے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہے۔ آنے والے دنوں میں مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں مانسون کے سرگرم ہونے کا قوی امکان ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ریاست میں 20 اگست اور 21 اگست کو بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ ایک ہفتے میں موسم ایسا ہی رہنے والا ہے۔

اتراکھنڈ اور ہماچل میں موسلادھار  بارش سے تباہی

اتراکھنڈ اور ہماچل میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ندیاں تیز ہیں اور ریاستوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ بارش کی وجہ سے پہاڑی ریاست میں تباہی ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق 21 اور 22 اگست کو تیز بارش، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ یہ سلسلہ 24 اگست تک جاری رہے گا۔ اتراکھنڈ میں اتوار 20 اگست کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اضلاع میں پیر اور منگل کے لیے ییلو اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا

اتر پردیش میں پچھلے کچھ عرصے سے بارش کم ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 20 اگست کو ریاست کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اوڈیشہ میں اتوار، 20 اگست کو ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں مانسون پھر سے سرگرم ہو گیا ہے۔ ریاست میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کے امکانات ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بارش کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے اتوار 20 اگست کو کچھ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts