قومی

Mohan Bhagwat On Hindu Rashtra: ہندوستان ہند راشٹر بن چکا ہے،صرف ہمیں اس کو پہچاننا ہے: آر ایس ایس چیف کا بیان

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار (26 نومبر) کو اتر پردیش کے نوئیڈا میں کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے سے ہی ہندو راشٹر ہے۔ آپ کو صرف اسے پہچاننا ہوگا۔ملک کے نوجوانوں کے بارے میں بھاگوت نے کہا کہ آج کل نوجوان معجزے کر رہے ہیں، لیکن انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انہیں موقع فراہم کرے۔ آج مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی آچکی ہے۔ تاہم اس پر قابو پانے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ اس لیے لوگ اس سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی کی منتظر ہے اور ملک کی ترقی اسی وقت ہوگی جب ہندوستان اپنے طور پر کچھ کرے گا۔ یوگا کے بارے میں بھاگوت نے کہا کہ آج پوری دنیا یوگا کو تسلیم کر رہی ہے۔ پہلے اسے جادو کہا جاتا تھا۔ اب ملک یوگا ڈے منا رہا ہے۔ یہ ہندوستان کی ترقی ہے۔

ہندوستان کو ہندو راشٹر کیا بنانا؟

ہندو راشٹر کے بارے میں آر ایس ایس چیف نے کہا کہ ہندو راشٹر بنانے کا کیا مطلب ہے؟ وہ تو بنا ہوا  ہے، آپ کو بس اسے پہچاننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ دوستوں کو شامل کرنا چاہئے اور ہندوستان امریکہ کو آپس میں مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جانے والا ہے۔ آج بھارت اتنا طاقتور ہے کہ ہم لیبیا جا کر دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی نکالتے ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے مزید کہا کہ یہاں یہ مانا جاتا ہے کہ قوم بنتی ہیں، بنائی نہیں جاتی۔ جو قومیں بنائی جاتی  ہیں وہ ٹوٹ جاتی ہیں۔

آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل خیر سگالی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

17 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

43 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

58 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago