قومی

Mohan Bhagwat Speech: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، کہا ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے اور تمام ہندوستانی ہندو ہیں

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹرہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’نظریاتی طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں اور ہندو کا مطلب تمام ہندوستانی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت نے یہ تبصرہ جمعہ (یکم ستمبر) کو مہاراشٹر کے ناگپور میں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ‘ترون بھارت’ اخبار چلانے والی کمپنی شری نارکیسری پرکاشن لمیٹڈ کی نئی عمارت ‘مدھوکر بھون’ کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔

کیا کچھ کہا آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے؟

آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت نے کہاکہ “ہندوستان ایک ‘ہندو راشٹر’ ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ نظریاتی طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں اور ہندو کا مطلب تمام ہندوستانی ہیں۔ جو لوگ آج ہندوستان میں ہیں وہ ہندو کلچر، ہندو آباؤ اجداد اور ہندو سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں، اور کچھ نہیں۔” ساتھ ہی لوگوں کی توقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ کو سب کی فکر کرنی چاہیے۔

بھاگوت نے کہاکہ “کچھ لوگ اسے سمجھ چکے ہیں، جب کہ کچھ اپنی عادات اور خود غرضی کی وجہ سے اسے سمجھنے کے بعد بھی اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔” اس کے علاوہ کچھ لوگ اسے یا تو ابھی تک نہیں سمجھ پائے ہیں یا بھول گئے ہیں۔

پوری دنیا میں ہمارے نظریے کا مطالبہ ہے، موہن بھاگوت

اخبار کے دفتر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ میں سب کو شامل ہونا چاہیے اور ‘اپنے نظریے کو برقرار رکھتے ہوئے’ غیر جانبدارانہ اور حقائق پر مبنی ہونا چاہیے۔ بھاگوت نے کہا کہ ‘ہمارے نظریہ’ کی پوری دنیا میں بہت مانگ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سب سمجھ گئے ہیں۔ کچھ اسے قبول کرتے ہیں، کچھ نہیں کرتے۔

آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ اس سلسلے میں عالمی ذمہ داری ملکی سماج اور میڈیا پر آئے گی جو ‘نظریہ’ کی تشہیر کرتے ہیں۔ بھاگوت نے ماحول کا خیال رکھنے اور ‘سودیشی’، خاندانی اقدار اور نظم و ضبط پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔ نتن گڈکری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ جامعیت اخبار کی شناخت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قارئین ایسا میڈیا پسند کرتے ہیں جو نظریاتی تشخص کے ساتھ جامع ہو۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Amit Shah Condolence Chorbagan Stampede: چورباگان بھگدڑ کے زخمیوں سے ملے امت شاہ، اسپتال پہنچ کر خیریت دریافت کی، کہا، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے

کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

25 minutes ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

32 minutes ago

IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے

امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…

46 minutes ago

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

1 hour ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

2 hours ago