بھارت ایکسپریس۔
I.N.D.I.A. Meeting in Mumbai: ممبئی میں اپوزیشن انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی میٹنگ کا دوسرا دن ختم ہوگیا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر لڑ رہی ہیں، جان لیں جو مرکزمیں ہیں وہ ہاریں گے، چلے جائیں گے۔ ہم جگہ جگہ مہم چلائیں گے۔ تمام کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
نتیش کمارنے کہا، ’’صرف ان کے الفاظ شائع ہوتے ہیں۔ کم کرو، زیادہ پرنٹ کرو۔ ایک بارجب آپ ان سے آزادی حاصل کرلیں تو آپ آزاد ہو جائیں گے۔ جمہوریت کے لئے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ تبدیلی نہیں آنے دیں گے۔ ہم سب مل کر کام کریں گے۔ مضبوط رہیں گے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی دی جائے گی۔ کسی کو نظراندازنہیں کیا جائے گا۔ بہت کوشش کی جاتی ہے کہ ہندو مسلم ادھرادھر چلے جائیں۔ ملک سب کا ہے۔
انہوں نے کہا، “سب مل کرایک اچھا کام کررہے ہیں۔ ضروری ہے کہ سب ملتے رہے ہم ملنے کی کوشش کرتے رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم تیزی سے کام کریں۔ آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم تیزی سے کام شروع کریں گے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ الیکشن وقت سے پہلے کرائے جائیں۔ کوئی بھی ٹھیک نہیں ہے، ہوشیاررہنا ہوگا۔ اندرونی طورپربات کی ہے۔
انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اعلان
مرکزی حکومت کے خلاف انڈیا اتحاد نے ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔ یہ کمیٹی 14 رکنی ہوگی۔ کمیٹی میں کے سی وینو گوپال، شرد پوار، ایم کے اسٹالن، سنجے راؤت، تیجسوی یادو، ابھیشیک بنرجی، راگھو چڈھا، جاوید خان، للن سنگھ، ہیمنت سورین، ڈی راجہ، عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا نام شامل ہے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی ایم کے رکن کا نام نہیں بتایا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ انڈیا اتحاد کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں گاندھی فیملی سے کسی کوجگہ نہیں دی گئی ہے، یہ سب سے اہم بات ہے۔ ممبئی میں ہورہی میٹنگ میں آئندہ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الکشن لڑنے کی تجویزکومنظوری دی گئی۔ اس سے پہلے اتحاد کے لیڈران کی پٹنہ اور بنگلورو میں ملاقات ہوچکی ہے۔ ممبئی میٹنگ میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…