Modi Govt Removing Muslim IPS Officers From IB, RAW:Owaisi لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک کی اہم انٹیلی جنس ایجنسیوں جیسے انٹیلی جنس بیورو اور ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) میں تقرریوں کے معاملے میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھتی ہے۔ ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے، اویسی نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مسلسل مسلمانوں سے وفاداری کا ثبوت مانگتی ہے، لیکن وہ انہیں کبھی بھی برابر کے شہری کے طور پر قبول نہیں کرتی۔اویسی نے کہا کہ کئی دہائیوں میں پہلی بار، انٹیلی جنس بیورو کی سینئر قیادت میں کوئی مسلمان افسر نہیں ہوگا۔ یہ اس شک کی عکاسی ہے جس کی نظر سے بی جے پی مسلمانوں کو دیکھتی ہے۔آئی بی اور راءخصوصی اکثریتی ادارے بن چکے ہیں۔ آپ مسلمانوں سے وفاداری کا ثبوت مانگتے رہتے ہیں، لیکن انہیں کبھی بھی برابر کا شہری تسلیم نہیں کرتے۔
اویسی نے جو رپورٹ شیئر کی ہے وہ ایشین ایج اخبار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی بی میں کئی دہائیوں کے بعد کسی اہم عہدے پر کوئی سینئر مسلم آئی پی ایس افسر نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آخری سینئر مسلم آئی پی ایس افسر ایس اے رضوی، جو اسپیشل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو مشیر کے طور پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔یہ دیکھا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں آئی بی میں مسلم آئی پی ایس افسران کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہ سابقہ حکومتوں کے بالکل برعکس ہے جب ایک آصف ابراہیم آئی بی کے ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچ سکتا تھا یا رفیع العالم، ایک آسام کیڈر کا آئی پی ایس افسر، ایجنسی کے ساتھ اپنی ڈیپوٹیشن کے دوران اہم عہدوں پر فائز ہو سکتا تھا۔
بتادیں کہ شفیع احسن رضوی اتر پردیش کیڈر کے 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ آرڈر کے مطابق اس تقرری کی منظوری وزارت داخلہ نے دی تھی۔ “کابینہ کی تقرریوں کی کمیٹی نے شفیع احسن رضوی کے موجودہ مدت کار میں کٹوتی کے لیے وزارت داخلہ کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔رضوی کو رواں سال جون میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے خصوصی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…