وقف (ترمیمی) بل 2024 کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے وقف (ترمیمی) بل 2024 کے خلاف دہلی کے جنترمنترپراحتجاج کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مسلم تنظیموں کے علاوہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی شامل ہوئے۔ وہیں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدرااورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھی اس احتجاج میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کے امن وامان کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔ مسلمان اس بل کو ہرگزقبول نہیں کرے گا۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ جو بل بی جے پی لے کرآرہی ہے، اس کی ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو حمایت کرتی ہیں۔ اس لئے میں چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگرآپ نے اس بل کو منظور ہونے میں ساتھ دیا تو ملک کا مسلمان کبھی نہیں معاف کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے لے کرآرہی ہے۔ اس سے مسلمانوں کا بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس موقع پربل سے متعلق جوشکوک وشبہات ہیں اورجو اعتراضات ہیں، اس کا بھی ذکرکیا۔
اس موقع پرکانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسید ناصر حسین، سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادو، سماجوای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادو، ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد، رام پورکے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی، سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کے علاوہ وغیرہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند، جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے حمایت دیتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی، جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، سابق رکن پارلیمنٹ اور پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا عبیداللہ خان اعظمی، معروف شیعہ عالم دین اورانڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدرمولانا کلب جواد اورمولانا محسن تقوی وغیرہ نے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…
مظفر نگر کے طالب کو میرٹھ کی ذاکر کالونی میں قتل کیا گیا، بیوی علمہ…
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…