ایک 22 سالہ طالب علم کو اتر پردیش پولیس نے میرٹھ میں انٹلیکچوئل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کیمپس میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق خلیل پردھان نام کے طالب علم کی گرفتاری یونیورسٹی کیمپس میں تقریباً 50 طلباء کی نماز ادا کرنے کی مبینہ ویڈیو پر مقامی ہندو گروپوں کے احتجاج کے بعد ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش کمار مشرا نے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر 13 مارچ کو ہولی کے ہندو تہوار سے ایک دن پہلےکا واقعہ ہے۔
ہندو گروپس نے ویڈیو میں نظر آنے والے طلباء کے بڑے ہجوم اور ہولی کے دوران اس ویڈیو کی گردش پر زور دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس عمل اور اس ویڈیو کی تشہیر کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا تھا۔ گنگا نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر انوپ سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کیس میں پہلی معلوماتی رپورٹ جمعہ کو یونیورسٹی حکام کے خلاف کارتک ہندو نامی ایک شخص نے درج کرائی تھی۔ یہ مقدمہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے ساتھ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر کیے جانے والے اعمال سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی نے طالب علم اور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کیا
دریں اثنا یونیورسٹی انتظامیہ نے اس واقعے کی بنیاد پر پردھان اور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یونیورسٹی کے میڈیا ترجمان سنیل شرما نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ’’ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ہمیں معلوم ہوا کہ کیمپس میں نماز کے لیے انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ ایک غیرمنصوبہ بند عمل تھا۔‘‘ شرما نے مزید کہا کہ خلیل پردھان کو تفتیشی پینل نے اپنی بات پیش کرنے کے لیے طلب کیا تھا، لیکن وہ پیش ہونے میں ناکام رہے، جس کے بعد انھیں معطل کر دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…
احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…