وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ مودی حکومت کے مجموعی طور پر 11 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے دیواس سے تعلق رکھنے والے پدم شری اعزاز یافتہ بھجن گلوکار کالورام بامنیا نے پی ایم مودی کی قیادت کی جم کر تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی ثقافت کو فروغ دینے اور گلوکاروں اور فنکاروں کے حوصلے بلند کرنے کا قابل تحسین کام کیا ہے۔
کالورام بامنیا نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک نے زراعت، تعلیم، صحت جیسے کئی شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ انھوں نے کبیر پنتھ میں بھی اہم شراکت کی ہے۔ گیاجی میں کبیر مٹھ کی تعمیر، جس پر کروڑوں روپے لاگت آئی، اس کی ایک مثال ہے۔ بامنیا نے کہا کہ ’’کبیر پنتھ اور دیگر مذہبی گرووؤں کے لیے وزیر اعظم کا احترام ان کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
اس حکومت نے غریبوں کو نوازنے کا کام کیا ہے: کالو رام بامنیا
کالورام بامنیا، جنھیں 2024 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا، اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ جب انھیں اس اعزاز کے بارے میں علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں یہ قومی اعزاز حاصل کر سکتا ہوں۔ اب غریب طبقے کے لوگوں کو بغیر کسی سفارش کے منتخب کر کے نوازا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسی سماج کے ہر طبقے کی حوصلہ افزائی پر مرکوز ہے۔
کالو رام بامنیا نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کے 11 سال کے دور میں ملک کے لیے جو کام کیا گیا ہے وہ منفرد ہے۔ وہ زمین سے جڑے لوگوں کو عزت دے رہے ہیں، جو کہ بہت بڑی بات ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…
نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچ…
کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…
سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…
حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…