قومی

Jio BlackRock Asset Management نے ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹیم کا اعلان کیا، ویب سائٹ تک خصوصی ابتدائی رسائی کی پیش کش

جیو فائنانشل اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں درج بلیک راک کے درمیان 50:50 شراکت داری پر قائم جیو بلیک راک اسیٹ منیجمنٹ (Jio BlackRock Asset Management)نے 9 جون کو اپنی ایگزیکٹو قیادت کی ٹیم کے تقرر اور نئی ویب سائٹ کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو ویب سائٹ تک قبل از قبل خصوصی رسائی کی پیش کش بھی کی ہے۔

اس اقدام کے تحت جیو بلیک راک صارفین کو دعوت دے رہا ہے کہ وہ اپنی دلچسپی کا اندراج کریں تاکہ وہ کمپنی کی ڈیجیٹل فرسٹ سرمایہ کاری سروس کا تجربہ حاصل کر سکیں، جس میں تعلیمی مواد بھی شامل ہوگا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد صارفین سرمایہ کاری کی بنیادی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر فیچرز بھی دستیاب ہوں گے، جو سروس کے باقاعدہ آغاز کے بعد سرمایہ کاری کے عمل میں معاون ثابت ہوں گے۔

جیو بلیک راک اسیٹ منیجمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سدھارتھ سوامی ناتھن نے کہا کہ ّّیہ جیو بلیک راک اسیٹ منیجمنٹ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہماری ٹیم ایسے جدید مالیاتی مصنوعات پر کام کر رہی ہے جو مسابقتی اور شفاف قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ آنے والے مہینوں میں ہم مختلف سرمایہ کاری مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں ڈیٹا پر مبنی سرمایہ کاری کے حوالے سے بلیک راک کی عالمی مہارت بھی شامل ہوگی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago