قومی

Modi archive shares old video: مودی آرکائیو نے وزیراعظم مودی کی پرانی ویڈیو شیئر کی، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی کے سفر کی اہمیت کو کیا بیان

ملک کے سابق صدر  جمہوریہ ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کی برسی پر ملک بھر سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ’مودی آرکائیو‘ کے ایکس ہینڈل سے وزیرِاعظم نریندر مودی کی ایک پرانی تقریر کے کچھ اقتباسات شیئر کیے گئے ہیں، جن میں وہ ڈاکٹر کلام کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی یہ تقریر 5 مئی 2025 کی ہے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی کےسفر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ویڈیو میں وزیراعظم مودی نے کلام پر لکھے گئے ایک پرانے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:’’جب کلام صاحب طالبعلم تھے، تو ایک انٹرویو کے لیے وہ پہلی بار رامیشورم سے نکلے۔ اُس وقت ان کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ لوکل ٹرین سے انٹرویو کے لیے روانہ ہوئے۔ انہیں دہلی جانا تھا۔ کئی دنوں کے سفر کے بعد جب وہ دہلی پہنچے، تو راستے میں لوگوں کے رہن سہن اور زبانیں تبدیل ہوتی گئیں، کھانے پینے کا انداز تبدیل ہو گیا اور مختلف زبانوں میں اخبارات ملتے تھے۔ یہ تمام تجربات ان کی زندگی کے لیے بالکل نئے تھے۔‘‘

یہ واقعہ ڈاکٹر کلام کی شخصیت اور ان کے وژن کو سمجھنے میں اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے، جو آج بھی لاکھوں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا “سفر کے دوران وہ سو نہیں پاتے تھے۔ رات بھر کھڑکی سے باہر دیکھتے رہتے اور دہلی پہنچنے کا انتظار کرتے تھے۔ اس دوران انہیں یہ جاننے کا موقع ملا کہ ان کا ملک کیسا ہے اور اس میں کس طرح کی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کے اس پہلے سفر نے ان کے ذہن و دل میں ملک کی تنوع اور وسیع تر شناخت کو بھر دیا۔ یہ سفر ان کی پوری زندگی کے لیے ایک بہت ہی حوصلہ افزا تجربہ ثابت ہوا۔‘‘

کامیابی کے لیے انکساری اور سخت محنت بے حد ضروری ہے

اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کو ان کی جینتی پرشت شت نمن۔ انہیں ایک ایسے دور اندیش انسان کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا اور ہمارے ملک کو بڑے خواب دیکھنے کی تحریک دی۔ان کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے انکساری اور سخت محنت نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر کلام کا خواب ایک مضبوط، خود کفیل اور ہمدرد بھارت تھا، اور ہم ان کے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

16 minutes ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

1 hour ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

1 hour ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

2 hours ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

2 hours ago