آسامی موسیقی کے سپر اسٹار زوبین گرگ کی سنگاپور میں مشتبہ موت کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ عدالت نے کیس کے پانچ ملزمین کو دو ہفتوں کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ان میں زوبین کے کزن بھائی اور ڈی ایس پی سندیپن گرگ، منیجر سدھارتھ شرما، فیسٹیول آرگنائزر شیام کانو مہنت، موسیقار شیکھر جیوتی گوسوامی، اور گلوکار امرت پربھا مہنت شامل ہیں۔ پولیس نے مبینہ طور پر ان پر زہر دینے اور سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کام روپ میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بالورام چھیتری کی عدالت نے پانچوں ملزمین کو پولیس ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزمین میں سے کسی کی نمائندگی کسی وکیل نے نہیں کی اور نہ ہی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ تفتیش کے دوران انہیں گوہاٹی سنٹرل جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔
ملزمین کون ہیں؟
شیام کانو مہنت سنگاپور میں اس تقریب کے منتظم ہیں جس میں آنجہانی گلوکار نے شرکت کی تھی۔ سدھارتھ شرما منیجر ہیں اور سندیپن گلوکار کے کزن بھائی ہیں اور آسام پولیس کے ایک سینئر افسر بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھارتھ اور سندیپن گرگ کے ڈوبنے کے دوران جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کر رہی ہے تحقیقات
آسام پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) اور کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) مشترکہ طور پر اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ چند روز قبل آنجہانی گلوکار کی ویسرا رپورٹ نئی دہلی سے گوہاٹی پہنچی تھی۔ سی آئی ڈی اور ایس آئی ٹی کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم پی گپتا نے میڈیا کے ساتھ یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، “ہم تفتیش کے لیے براہ راست سنگاپور نہیں جا سکتے، اس لیے ہم نے وزارت داخلہ کے ذریعے وہاں کی پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔“
ایم پی گپتا نے مزید کہا، “سنگاپور پولیس کو پیغام موصول ہوا ہے اور اس پر غور کر رہی ہے۔ سنگاپور کا اٹارنی جنرل آفس اس پر فیصلہ کرے گا۔ ہم صرف اس صورت میں وہاں جا سکتے ہیں جب سنگاپور کے حکام ہمیں تحقیقات میں مدد کرنے کے لیے کہیں گے۔ تحقیقات فی الحال جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ مقررہ وقت کے اندر چارج شیٹ داخل کر دیں گے۔“
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں 26 اور 27 اکتوبر کو 12ویں برکس پارلیمانی فورم کا انعقاد ہو…
سبودھ اونیال کے ساتھ تنازع پر گوردیپ مہندی کا پہلا ردعمل، کہا والد کی باتوں…
غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم ڈرامہ…
پٹنہ میں کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے،…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے…