چنئی/نئی دہلی: تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اہم خط لکھتے ہوئے امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تامل ناڈو کے صنعتی اور برآمدی ڈھانچے پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے، جس سے لاکھوں روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
ایم کے اسٹالن کی تشویش
خط میں اسٹالن نے لکھا کہ گزشتہ مالی سال میں بھارت کے کل 433.6 ارب ڈالر کے برآمدی مال میں سے 20 فیصد امریکہ گیا، جبکہ تامل ناڈو کے 52.1 ارب ڈالر مال میں سے 31 فیصد امریکی مارکیٹ میں برآمد ہوا۔ اس وابستگی کی وجہ سے ٹیرف کا اثر دیگر ریاستوں کے مقابلے تامل ناڈو پر کہیں زیادہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ صرف صنعت کا نہیں بلکہ روزگار کا بھی ہے۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہے جو تامل ناڈو میں تقریباً 75 لاکھ افراد کو روزگار دیتی ہے اور بھارت کے برآمدات کا 28 فیصد حصہ ہے۔ اگر ٹیرف 50 فیصد کر دیا گیا تو 30 لاکھ لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوسکتے ہیں۔
متاثرہ سیکٹرز
وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات، مشینری اور آٹو موبائل، رتن اور زیورات، چمڑا اور جوتے، سمندری مصنوعات اور کیمیکل شامل ہیں۔ یہ سبھی شعبے لیبر انٹینسیو (Labor Intensive) ہیں اور ان میں مندی آنے سے براہِ راست روزگار کے بڑے پیمانے پر خاتمے کا اندیشہ ہے۔
مرکز کے لیے سفارشات
ایم کے اسٹالن نے مرکز سے کئی فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے جن میں جی ایس ٹی شرحوں میں نرمی، کپاس پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ اور ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ECLGS) کے تحت مالی راحت شامل ہیں۔
کریڈٹ سہولیات میں توسیع
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے خصوصی شرح سود امدادی اسکیم شروع کی جائے، آزاد تجارتی معاہدوں (FTA) پر پیش رفت تیز کی جائے، اور کووِڈ کے دور میں دی گئی سہولت کی طرز پر ایک مالیاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
وزیراعظم سے براہ راست اپیل
اسٹالن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’میں وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور قومی سطح پر ایسے اقدامات کریں جن سے برآمدات کی مسابقت برقرار رہے اور لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی محفوظ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ تامل ناڈو حکومت اس سلسلے میں مرکز کے ہر اقدام میں مکمل تعاون کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…
بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے…
وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…