قومی

Mizoram Election Result Date: میزورم اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تاریخ تبدیل، الیکشن کمیشن نے بتائی وجہ

میزورم اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تاریخ بدل گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ (1 دسمبر) کو کہا کہ ووٹوں کی گنتی اتوار (3 دسمبر) کے بجائے پیر (4 دسمبر) کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا، ’’میزورم کے لوگوں کے لیے اتوار کی خاص اہمیت ہے۔ اس وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے ہم سے تاریخ بدلنے کو کہا تھا۔ میزورم کی 40 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

دراصل، 3 دسمبر کو اتوار ہے۔ مسیحی برادری کے لوگ خاص طور پر اتوار کو چرچ جاتے ہیں۔ اس وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریاست میں 87 فیصد آبادی عیسائی ہے۔ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ نتائج کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے۔ اس سے قبل میزورم میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دن 3 دسمبر کو ہونا تھا۔

میزورم میں کس کی حکومت بنے گی؟

اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کو 40 سیٹوں میں سے 15 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ زورم پیپلز موومنٹ (ZPM) کو 12 سے 18 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس 2 سے 8 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

انڈیا ٹی وی-سی این ایکس پول کا کہنا ہے کہ ایم این ایف کو 14 سے 18 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جہاں زورم پیپلز موومنٹ (ZPM) کو 12-16 سیٹیں مل سکتی ہیں، وہیں کانگریس کو آٹھ سے 10 سیٹیں مل سکتی ہیں اور بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

14 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago