قومی

Bihar Politics: میرے والد سے زندگی میں ایک ہی غلطی ہوئی تھی… جانئے لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے کیوں کہی یہ بات؟

راشٹریہ جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے اتوار کو سمراٹ چودھری پر حملہ کیا ہے۔ سمراٹ چودھری کو نشانہ بناتے ہوئے میسا بھارتی نے اپنے ہی والد کی غلطیاں گنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے والد لالو یادو نے اپنی زندگی میں صرف ایک غلطی کی ہے، وہ غلطی یہ ہے کہ انہوں نے سمراٹ چودھری کو کم عمری میں رکن اسمبلی اور وزیر بنا دیا۔ وہ انہیں چھوٹی عمر میں ایم ایل اے بنا کر سیاست میں لائے اور آج وہ ان کے خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں۔

پرشانت کشور پر میسا نے کیا کہا؟

راشٹریہ جنتا دل کے چار لاکھ سرگرم کارکنوں کا ڈیٹا لیک ہونے پر انہوں نے سوال کیا کہ پرشانت کشور کا کیا کام ہے؟ وہ پہلے کیا کرتے تھے۔؟ آپ جانتے ہیں؟ اب بھی وہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں جو یاترا نکالی تھی اس کا مطلب یہ تھا کہ عوام اس سے جڑیں لیکن لیے وہ دوسری جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں سے رابطے کر رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں اگر وزیراعظم ہماری پارٹی کے کارکنوں اور لیڈران کو بھی بلا لیں تو ہماری پارٹی مزید مستحکم رہے گی۔

میسا بھارتی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کارکن اور لیڈران ہمارے قائد کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے۔ جموں و کشمیر میں مزدوروں پر مسلسل حملوں اور دہشت گردی کے واقعات پر انہوں نے کہا کہ جہاں بھی یہ واقعہ ہو رہا ہے وہ تشویشناک ہے۔ یہ یقینی طور پر امن و امان کا معاملہ ہے۔ اس میں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت دونوں کو دیکھا جانا چاہئے۔

نیرج کمار کو بھی دیا گیا جواب

جنتا دل یو کے ترجمان نیرج کمار کے ذریعے لگائے گئے اس الزام پر کہ لالو یادو کو سیاسی گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں انتخابی مہم پر نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ میسا بھارتی نے اس پر تنقید کی۔ اس نے کہا  لوگ کیسی باتیں کرتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہو چکا ہے اور وہ عوام کے درمیان زیادہ نہیں جا سکتے لیکن کہیں سے بھی دعوت ملے تو وہ ضرور شریک ہوتے ہیں۔  لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر نتیش کمار کتنی بار صحافیوں ملتے ہیں اور کتنی بار لوگوں سے بات کرتے ہیں؟

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

51 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago