نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں نیوسیلم پورکے جے بلاک میں 17 سالہ ایک لڑکے کا بے رحمی سے چاقو سے قتل کردیا گیا۔ مہلوک کی پہچان اسی علاقے کے باشندہ راج ویرکے بیٹے کنال کے طورپر ہوئی ہے۔ کنال کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور اس نے مذہبی رنگ اختیارکرلیا ہے۔ مشتعل لوگوں نے سیلم پورمیں روڈ جام کردیا ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پرموجود ہے۔ مقامی لوگ ملزمین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہیں مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمین کو پھانسی ہونی چاہئے۔
مہلوک کنال کی ماں اوربہن نے لگایا بڑا الزام
مہلوک کنال کی ماں نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ابھی تک ملزمین کوگرفتارنہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں پہلے بھی کئی قتل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈان لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ گروپ میں جاکرلوگوں کے گھروں پرحملہ کرتی ہے۔ وہیں مہلوک کی بہن نے بتایا کہ پولیس نے ابھی ملزمین کوگرفتارنہیں کیا ہے۔ لیڈی ڈان تقریباً تین ماہ پہلے جیل سے باہرآئی تھی۔ علاقے میں بغیرکسی بات کے لوگوں کومارکرچلی جاتی ہے۔ مہلوک کی بہن کرینہ نے بتایا کہ کنال میرا چھوٹا بھائی ہے۔ لیڈی ڈان کے سوال پرکرینہ نے کہا کہ میں اسے نہیں جانتی۔ کنال بھوکا تھا اوروہ دودھ لینے کے لئے گیا تھا۔ اسے کوئی بلاکرلےگیا تھا، جہاں اس کا چاقو مارکرقتل کردیا گیا۔ پولیس نے ابھی تک ملزمین کوگرفتارنہیں کیا ہے۔ ہم انصاف چاہتے ہیں۔
سیلم پورمیں لڑکے کا قتل ہوا
واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں سیلم پورکے جے بلاک میں 17 سالہ ایک لڑکے کا جمعرات کی شام چاقومارکرقتل کردیا گیا۔ افسران نے جمعہ کوبتایا کہ مہلوک کی شناخت اسی علاقے کے کنال کے طورپرہوئی ہے۔ نابالغ لڑکے پرجمعرات کی شام تقریباً 7:38 بجے حملہ ہوا تھا۔ پولیس افسران کے مطابق، چاقوگھونپنے کے حادثہ کی اطلاع سیلم پور تھانے کوملی تھی۔ اس کے بعد کنال کو فوراً علاج کے لئے جے پی سی اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ ڈاکٹرں کی پوری کوشش کے باوجود علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
حادثہ کے بعد گہرائی سے تحقیقات کے لئے کرائم ٹیم کوموقع پربھیجا گیا۔ سیلم پورتھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی پہچان کرنے اورانہیں پکڑنے کے لئے کئی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ سینئرافسران جانچ کی نگرانی کررہے ہیں۔ افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جانچ ترجیحی بنیاد پرکی جارہی ہے۔ قتل کے پیچھے کا مقصد ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ ملزمین کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…
سورو داس نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کے پاس ان کے، احتجاج یا سپریم…
پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…