قومی

Middle East Crisis: مشرق وسطیٰ بحران کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ، 5 کلو سلینڈر کی دوگنی ہوگی سپلائی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے۔ اس کا اثرایشیائی ممالک میں ایل پی جی اورپٹرول-ڈیژل کی فراہمی پربھی خوب دیکھنے کومل رہی ہے۔ حالانکہ ہرملک کی حکومت اس سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی درمیان ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مائیگرنٹ مزدوروں کوبڑی راحت دی ہے۔ پٹرولیم اورنیچرل گیس وزارت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مائیگرنٹ مزدوروں کے لئے پانچ کلوایف ٹی ایل گیس سلینڈرکی روزانہ فراہمی دوگنی کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹرنیرج متل نے تمام ریاستوں کوایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں اوایم سی کی مدد سے محکمہ سیول سپلائی کے ذریعہ اس سپلائی کویقینی بنائیں، تاکہ ضرورت مندوں تک گیس وقت پرپہنچ سکے۔

 ہندوستانی بحری جہازوں سے متعلق آئی بڑی جانکاری

واضح رہے کہ ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمزمیں پھنسے ہوئے ہندوستانی بحری جہازوں کی صورتحال بہترہورہی ہے۔ بھارت میں اب تک سات ایل پی جی ٹینکرزآ چکے ہیں، جن میں شیوالک، نندا دیوی، پائن گیس، جگ وسنت، بی ڈبلیوٹی وائی آر، ڈبلیوای ایل ایم ورگرین سانوری شامل ہیں۔ یہ جہاز تقریباً 6.5 لاکھ ٹن ایل جی پی لے کرآئے ہیں۔

اسرائیل-امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی سے ایل پی جی کی قلت

ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ہندوستان میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ہندوستان اپنی ایل پی جی ضروریات کا90-85 فیصد درآمد کرتا ہے، جس میں سے زیادہ تر آبنائے ہرمزسے گزرتا ہے۔ اس راستے پرکشیدگی نے ایل پی جی کی سپلائی کومتاثرکیا ہے۔ تاہم حکومت نے صورتحال کوسنبھالنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ گھریلوایل پی جی کی پیداوارمیں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے اوردیگرممالک سے درآمدات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ روزانہ 50 لاکھ ایل پی جی سلینڈرکی فراہمی ہورہی ہے اورسپلائی مضبوط ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago