میٹرو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، سیکٹر 11، نوئیڈا نے گردے کی بیماریوں کے علاج میں دو بڑی طبی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسپتال نے نہ صرف دہلی-این سی آر کے سب سے بڑے گردے کے ٹیومرز میں سے ایک کو کامیابی سے نکالا، بلکہ ایک پیچیدہ ABO-Incompatible Kidney Transplant بھی انجام دی، جو کہ ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
22×23 سینٹی میٹر کا بڑا گردے کا ٹیومر نکالا گیا
74 سالہ اویناش چندر ماتھر کو، جو غازی آباد سے تعلق رکھتے ہیں، بائیں گردے میں غیر معمولی طور پر بڑا ماس اور بلند فشار خون (Hypertension) کی شکایت کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔ تفصیلی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ انھیں کلیر سیل رینل کارسینوما (Stage T3aN2) لاحق ہے، جو کہ ایک مہلک بیماری ہے۔
یہ نازک اور تکنیکی طور پر مشکل سرجری 30 مئی 2025 کو انجام دی گئی، جس کی قیادت ڈاکٹر آشوتوش سنگھ (سینئر کنسلٹنٹ و سربراہ شعبہ یورولوجی)نے کی، جب کہ ان کی معاونت ڈاکٹر پربھات رنجن اور ڈاکٹر پرشانت ٹھاکر نے کی۔ اینستھیزیا ٹیم کی قیادت ڈاکٹر کپل سنگھل اور ڈاکٹر دیپک تھاپا نے کی، جنھوں نے بزرگ مریض کی پیچیدہ حالت کو نہایت مہارت سے سنبھالا۔ ڈاکٹر آشوتوش سنگھ نے کہا کہ ’’ٹیومر کے سائز اور اناٹومیکل بگاڑ کی وجہ سے یہ ایک انتہائی چیلنجنگ کیس تھا، تاہم لیپروسکوپک اسسٹڈ طریقہ کار سے کامیاب اور محفوظ آپریشن ممکن ہوا۔‘‘
سرجری کی نمایاں خصوصیات:
۔ 4 پورٹ لیپروسکوپک ایکسیس
۔ مکمل گردے کی نکاسی
۔ شریان، ورید اور یوریٹر کی بندش
۔ متعدد کول لیٹرل ویسلز کا نظم
۔ رینل فوسا میں ڈرین کی تنصیب
مریض کو سرجری کے بعد آئی سی یو میں رکھا گیا، جہاں اسے آئی وی فلوئڈز، اینٹی بایوٹکس اور فزیوتھراپی کے ذریعے بحالی فراہم کی گئی۔ پھر 6 جون کو انھیں مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
پیچیدہ ABO-Incompatible Kidney Transplant دیا انجام
دریں اثنا 25 جون 2025 کو اسپتال نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی، جب ایک 60 سالہ مریض کو اس کی 58 سالہ بیوی کا گردہ لگایا گیا، حالاں کہ دونوں کے خون کے گروپس مختلف (B+ اور AB+) تھے، جو عام طور پر ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔ ٹرانسپلانٹ سے پہلے مریض کو 10 دنوں پر مشتمل ڈی سینسیٹائزیشن پروٹوکول کے تحت رکھا گیا، جس میں Rituximab انجیکشن، پلازما ایکسچینج اور اینٹی-A اینٹی باڈی کی سطح کم کرنے کے اقدامات شامل تھے۔
سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوئی اور مریض کی حالت تسلی بخش ہے۔ ان کے کریٹینین لیول 1.2 سے 1.3 mg/dL کے درمیان برقرار ہیں، جو گردے کے بہتر کام کرنے کی نشان دہی ہے۔ ڈاکٹر شیو چڈھا، سینئر کنسلٹنٹ نیفرولوجی نے کہا کہ ’’یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ میٹرو اسپتال میں ٹرانسپلانٹ سائنس کس حد تک ترقی کر چکی ہے۔ ABO-Incompatible Kidney Transplant اب نایاب نہیں رہی اور اس کے ذریعے ان مریضوں کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے، جن کے پاس محدود ڈونر آپشنز ہوتے ہیں۔‘‘
یہ دونوں کامیابیاں ایڈوانس کڈنی ٹرانسپلانٹ پروٹوکول میں میٹرو اسپتال کی قیادت کو مزید تقویت دیتے ہیں۔ اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ ’’یہ دونوں کامیابیاں میٹرو اسپتال، نوئیڈا کی غیرمعمولی صلاحیت، جدید طبی طریقہ کار اور مریض مرکز نگہداشت کی مظہر ہیں۔ ہم ہر مریض کے لیے بہترین نتائج یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…
گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…
دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…
کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…
حکام کے مطابق، سڑکوں کے کئی حصے اب بھی متاثر ہیں، جس کی وجہ سے…