-بھارت ایکسپریس
Wrestlers Protest Latest News: پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ سمیت کئی پہلوان ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس درمیان کپل دیو کی قیادت میں عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں سابق کرکٹروں نے امید کا اظہارکیا ہے کہ مسئلہ جلد ازجلد حل کرلیا جائے گا۔
چمپئن پہلوانوں سے متعلق کہی یہ بڑی بات
بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ چمپئن پہلوانوں کو ایسے حالات میں دیکھ کربہت برا لگ رہا ہے۔ خاص طورپرہم لوگ اس بات سے سب سے زیادہ فکرمند ہیں کہ ہمارے پہلوان میڈل کوگنگا میں بہانے جا رہے ہیں، یہ بے حد مایوس کن ہے۔ یہ میڈل ہمارے پہلوانوں کوآسانی سے نہیں ملا ہے، اس کے لئے انہوں نے سالوں تک جدوجہد کے ساتھ ساتھ خود کووقف کیا ہے، تب جاکرانہوں نے میڈل جیتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا جلد ازجلد حل نکالا جائے۔
عالمی کپ 1983 جیتنے والی ٹیم کے اراکین نے بیان مزید کہا کہ ہمارے پہلوانوں نے اپنی محنت سے ملک کے باشندوں کو خوش ہونے کے کئی مواقع دیئے، لیکن اب اس حالات میں دیکھ کر بے حد خراب لگ رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا جلد ازجلد حل نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: Panchayat For Wrestlers: پہلوانوں کی حمایت میں نریش ٹکیٹ نے کہا- ’برج بھوشن کا جیل جانا تو بنتا ہے‘
واضح رہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے اور 28 مئی کو جنتر منتر پر ہوئی پولیس کارروائی کے خلاف مظاہرین کھلاڑیوں نے 28 مئی و میڈل گنگا میں پھینکنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد یہ کھلاڑی ہری دوار کے ہر کی پوڑی پہنچے۔ یہاں یہ سبھی کھلاڑی کافی جذباتی نظرآئے۔ اسی دوران اپوزیشن لیڈران اور بھارتیہ کسان یونین کے لیڈرنریش ٹکیٹ نے ان سے میڈل نہیں پھینکنے کی اپیل کی۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…