Nepal Prime Minister met NSA Ajit Doval: نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل، جو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پربھارت ہیں، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے نیپال اور بھارت کے باہمی مفادات کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ دونوں ملکوں کی سرحدیں کیسے محفوظ رہیں اس کیلئے اپنی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں سرحدیں کتنی روکاوٹ ڈال رہی ہیں اور کن کن وجوہات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے مابین ناراضگی دیکھنے کو ملتی ہے ،ان تمام امور پر دونوں رہنماوں نے تفصیلی گفتگو کی۔
قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کے بعد نیپال کے وزیراعظم نے پی ایم مودی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے ہم منصب پشپ کمل دہل پرچنڈ نے مشترکہ طور پر ریلوے کے کرتھا-بیجل پورہ سیکشن کے ای-پلاک کی نقاب کشائی کی ہے۔ دونوں لیڈران نے مشترکہ طور پر بہار کے بتھناہا سے نیپال کسٹم یارڈ تک ہندوستانی ریلوے کی کارگو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ پی ایم مودی اور دہل نے مشترکہ طور پر ہندوستان کے روپیڈیہا اور نیپال میں نیپال گنج میں مربوط چیک پوسٹوں کا افتتاح کیا جو ہندوستان کی مدد سے تعمیر کی گئی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان میں سنولی اور نیپال میں بھیراوا میں مربوط چیک پوسٹوں کی بھی نقاب کشائی کی۔ پی ایم مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب دہل نے مشترکہ طور پر گورکھپور-نیو بٹوال سب اسٹیشن 400 کے وی سرحد پار ٹرانسمیشن لائن کو حرکت میں لایا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان موتیہاری-املیک گنج آئل پائپ لائن کے فیز دوئم کا سنگ بنیاد رکھا۔
ہندوستان اور نیپال کے درمیان سات معاہدوں کا تبادلہ وزیر اعظم مودی اور دہل کی موجودگی میں ہوا جو کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کنیکٹیویٹی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات پر مبنی ہے۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز، نیپال اور سشما سوراجی انسٹی ٹیوٹ فار فارن سروس، انڈیا کے درمیان ہوا۔ دودرہ چندانی میں آئی سی پی کی ترقی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ ہوا۔ زیریں ارون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ معاہدے کا بھی تبادلہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ بات چیت کے ایجنڈے میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان معیشت، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا شامل تھا۔
پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی ہے۔ صدر نے وزیر اعظم پرچنڈ کا خیرمقدم کیا اور نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی پرانی وابستگی اور ان کے تجربے کے پیش نظر، ہندوستان نیپال کے باہمی تعلقات میں ایک مثبت ایجنڈے کا منتظر ہے تاکہ پرانی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان کو مزید مضبوط کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتہ مزید گہرا ہوگا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان دو طرفہ تعاون میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ کوروناکی وبا کے مشکل دنوں میں بھی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت برقرار رہی۔ صدر مرمو سے ملاقات کے بعد نیپال کے وزیراعظم نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے بھی دہلی میں ملاقات کی ہے۔ہندوستان کے نائب صدر، جگدیپ دھنکھر کے آفیشل ہینڈل سے اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا گیا کہ نائب صدر، جگدیپ دھنکھر بھارت کے دورے پر آئے ہوئے نیپالی وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈکا استقبال کرتے ہوئے خوش ہوئے۔ دونوں کے درمیان پرانے ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…