قومی

Mehbooba Mufti Targets BJP: مشعال ملک کو وزیر بنائے جانے پر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنے کی دی نصیحت

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ جے کے ایل ایف چیف یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی نگراں حکومت میں وزیر اور نگراں وزیراعظم کا خصوصی مشیر بنانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو پاکستان سے سیکھنے کا مشہورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنا  چاہیے کہ اپنے لوگوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔ اس دوران محبوبہ  مفتی نے غلام نبی آزاد پر آر ایس ایس کی زبان بولنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مشعال دہشت گرد نہیں ہے، اس کا شوہر یاسین ملک سزا یافتہ مجرم ہے۔ سابق سی ایم نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی یہاں شیخ صاحب (شیخ عبداللہ) اور نہرو جیسے محب وطنوں کے نام مٹانے میں لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی کو شرم آنی چاہیے۔”

سری نگر میں شیرِ کشمیر اور دہلی میں نہرو گاندھی خاندان کے نام سے منسوب عمارتوں، ایوارڈز اور اداروں کے نام تبدیل کرنے پر، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، پولیس گیلنٹری ایوارڈز، کنونشن سینٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور شیرِ کشمیر۔ کشمیر۔ کشمیر پہلے ہی اپنا نام بدل چکا ہے اور اب وہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور زرعی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کے مسلمانوں کے بارے میں غلام نبی آزاد کے بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ مسلمانوں پر ظلم کرنے والی آر ایس ایس اور بی جے پی کی زبان بولتے ہیں اور اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آزاد صاحب جیسا بڑا لیڈر ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے، جو آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ کو ظاہر کرتا ہے، جس میں گھر واپسی اور لنچنگ کی بات ہو رہی ہے۔ غلام نبی آزاد نے حال ہی میں کہا تھاکہ ہندوستان میں چند لوگوں کے علاوہ تمام مسلمانوں کے آباؤ اجداد ہندو تھے اور باہر سے آنے والوں کی تعداد چند ہزار تھی۔راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ “چین کی فوج لداخ میں آئی ہے اور لداخ کے لوگ کئی سالوں سے یہ کہہ رہے ہیں، راہل گاندھی صرف وہی بات کر رہے ہیں جو لوگ کہتے ہیں اور راہل  کے بیان پر بی جے پی خاموش ہے کیونکہ لوگ پوچھیں گے کہ  تم چین کو کیسے نکالو گے؟۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

39 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago