قومی

Mehbooba Mufti News: جنتر منترپر سی جے پی کو حمایت دینے پہنچیں محبوبہ مفتی، سابق وزیراعلیٰ نے کہا-’’حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے، اب اگر…‘‘

نئی دہلی: جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کی حمایت میں جمعرات (23 جولائی) کو دہلی کے جنترمنترپہنچیں۔ اس دوران انہوں نے نیٹ پیپرلیک اوردہلی میں احتجاج کررہے طلبا پر پولیس کارروائی سے متعلق مرکزکی این ڈی اے حکومت پرسخت حملہ بولا ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ جس طرح سے جموں وکشمیرکوانہوں نے کھلی جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلی  جیل بنا دیں گے۔ حکومت بہت مغرورہوگئی ہے۔ اب اگرتبدیلی لائیں گے تو یہی نوجوان لائیں گے۔

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا، ’’پورے ملک کا 1947 سے لے کرآج تک سب سے بڑا امتحان ہو رہا ہے اور اس میں یہاں کے نوجوان شامل ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 12 سالوں میں ہم ملک کو کبھی تقسیم ہوتا ہوا تو کبھی کٹتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ کبھی چندہ چوری تو کبھی پیپرلیک، کبھی آبروریزی (ریپ)، آج ہمارے ملک میں بچیوں سے زیادہ محفوظ گائیں ہیں۔‘‘

اگرآئین کو بچائیں گے تو یہی نوجوان بچائیں گے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے مزید کہا، ’’جومیں دیکھ رہی ہوں کہ اتنی گرمی میں یہ نوجوان یہاں پورے جوش کے ساتھ آرہے ہیں۔ اس کے اوپر ہماری عدلیہ کہتی ہے کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ اگر آج یہ لوگ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک کی حالت 1947 سے پہلے سے بھی بدترہوجائیں گے۔ اگر تبدیلی لائیں گے تو یہی لوگ لائیں گے۔ اگرآئین کو بچائیں گے تو یہی لوگ بچائیں گے۔

ہم پڑوسی ملکوں کی طرح اپنے ملک میں نہیں چاہتے: پی ڈی پی چیف

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرآج آئین نہیں بچے گا تو مجھے لگتا ہے کہ جوجموں وکشمیرکے حالات ہیں، جو جموں وکشمیرکوانہوں نے کھلا جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلا جیل بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’سب سے بڑی طاقت نوجوانوں کی طاقت ہوتی ہے۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے اندروہ ہوجو ہمارے آس پاس ہوا۔ ایک وزیرکوڈراپ نہیں کرپا رہے ہیں۔ اتنا غرور ہے۔ اتنے سارے بچے دھوپ میں، بھوکے پیاسے یہاں جمع ہیں۔ یہ تکبر زیادہ دیر تک نہیں رکے گا، یہ چورچورہوجائے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago