Meghalaya-Nagaland Assembly Elections 2023: شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اورناگالینڈ میں جمہوریت کے عظیم تہوار کے لئے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں پیر (27 فروری) کی صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ دونوں ریاستوں میں کل 118 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جبکہ میگھالیہ میں 59 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ ناگالینڈ میں بھی اتنی ہی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دونوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی تریپورہ کے ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔
550 سے زیادہ امیدوار میدان میں
میگھالیہ اور ناگالینڈ کی 118 سیٹوں پر 550 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گی۔ ناگالینڈ میں بی جے پی 20 سیٹوں پر جبکہ این ڈی پی پی نے 40 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ ناگالینڈ میں نیفیو ریو کی این ڈی پی پی اور بی جے پی الیکشن سے قبل اتحاد میں ہیں۔ ان مقابلہ ناگا پیپلز فرنٹ سے ہے۔
میگھالیہ میں اس بار سبھی پارٹیاں اکیلے انتخابی میدان میں ہیں۔ 2018 کے مقابلے اس بار بی جے پی اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے الیکشن سے قبل کوئی اتحاد نہیں کیا ہے۔ میگھالیہ کے سابق وزیر اور یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ایچ ڈی آر لنگدوہ کی موت کے سبب Sohiong سیٹ میں ووٹنگ ملتوی ہوگئی ہے۔ اس لئے 60 میں سے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ میگھالیہ میں بی جے پی اور کانگریس نے سبھی سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ این پی پی 57 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے ریاست میں 58 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔
ناگالینڈ میں 60 سیٹوں میں سے 59 پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست کی اکولتو اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار کاجیتو کمنی بلامقابلہ جیت گئے ہیں۔ ناگلینڈ میں برسراقتدار نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (این ڈی پی پی) اور بی جے پی کے اتحاد کا مقابلہ ناگا پیپلز فرنٹ کے ساتھ ہے۔ ناگالینڈ میں این ڈی پی پی نے 40 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں جبکہ بی جے پی 20 سیٹوں پر میدان میں ہیں۔ کانگریس 23 سیٹ اور این پی ایف 22 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…